بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گھروں کی صفائی یومیہ20 سیگریٹس سے زیادہ تباہ کن ہے،امریکی تحقیق

datetime 18  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روز مرہ کی بنیاد پر صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کے انسانی پھیپھڑوں کے لیے اتنی ہی تباہ کن ہیں جتنا کہ کوئی شخص روزانہ 20 سیگریٹ پیتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بیرگن یونیورسٹی کے پروفیسر سیسل سفانینس کی زیرنگرانی کی جانے والی تحقیق بیس سال جاری رہی ہے۔ یہ تحقیق ایک امریکی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین خاص طورپر صفائی کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے متاثر ہوتی ہیں۔ ان میں سانس کی خطرناک حد تک بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ ماہرین نے تحقیق کی تیاری کے دوران 6235 مردو خواتین ک طویل عرصے تک تجزیہ کیا۔ اس لیے اس تحقیق میں زور دیا گیا ہے کہ صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کو زیادہ عرصے تک زیراستعمال نہ رکھیں بلکہ انہیں تبدیل کرتے رہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین گھروں میں صفائی کی مصنوعات کو مسلسل 10 سے20 سال کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ ان کے پھیپھڑوں کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا کہ یومیہ بیس سیگریٹ پینے کے مترادف ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…