جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ماں اور بچے کی صحت میں پاکستان پڑوسی ممالک سے پیچھے ہے، تحقیق

datetime 1  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)اہم عالمی تحقیق کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اہداف کے تناظر میں پاکستان اپنے پڑوسی مسلم ممالک ایران، تاجکستان اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں کہیں پیچھے ہے۔آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آغا خان یونیورسٹی، ٹورنٹو، کینیڈا کے سینٹر فار گلوبل چائلڈ ہیلتھ ایٹ دی ہاسپٹل فار سک

چلڈرن اورڈیلا لینا اسکول آف پبلک ہیلتھ کے تحقیق کاروں نے مشترکہ طور پر 75 متاثرہ ممالک کے 1990ء4 سے 2015ء4 کے اعداد وشمار کا جائزہ لیا جس کے تحت انھوں نے خصوصی طور پر اسلامی ممالک میں پائی جانے والی شرح اور تبدیلی کے محرکات کا جائزہ لیا۔اس مطالعے کے مطابق پاکستان 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی روک تھام کی فعالیت کے حوالے سے دوسرے بدترین گروپ میں شامل ہے۔ جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ماؤں کی اموات میں کمی کے حوالے سے بھی کچھ خاص بہتری ظاہر نہیں ہوئی۔اے کے یو سینٹر آف ایکسی لینس ان ویمن اینڈ چائلڈ ہیلتھ کے بانی ڈائریکٹر اور تحقیق کے اہم مصنف پروفیسر ذوالفقار اے بھٹہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال دنیا بھر میں اندازاً 303,000 مائیں اور 5 سال سے کم عمر 5.9 ملین بچے جاں بحق ہو جاتے ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…