اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس اور ٹیکنالوجی میں ملک کے ممتاز تحقیقی ادارے، پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) ،نے اینگرو فوڈز لمٹیڈ کے الٹرا ہیٹ ٹریٹمنٹ والے برانڈز اولپرز اور اولپرز لائٹ کو100فیصد خالص اور محفوظ قرار دے دیاہے۔کونسل نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈبے میں بنددودھ کے 16برانڈزکو ٹیسٹ کرنے کے بعد دیا ہے۔ اولپرز کے نمونوں کوعالمی سطح پر تسلیم کیے جانے والے اسٹینڈرڈز پر مشتمل متعدد طبعی، حیاتیاتی اور کیمیائی پیرامیٹرز پر مبنی مختلف ٹیسٹس سے گزارا گیا۔
یہ تمام ٹیسٹس گزشتہ دو برسوں کے درمیان انجام دیئے گئے ۔اس برانڈکو ہمیشہ ’ انسانی استعمال کے لیے قابل قبول ‘قرار دیا گیاہے۔ مزید برآں، اولپرز کو دیگر معروف لیباریٹریوں یورو فنز (euro fins)، ISO-17025اور انٹرٹیک (Intertek) نے بھی استعمال کے لیے خالص اور محفوظ قرار دیا ہے۔ان ٹیسٹس سے قطع نظر،اینگرو فوڈز کی پروڈکٹسFSSC 22000 سے بھی سرٹیفائیڈ ہیں جو ISO 9000, ISO 14000 ISO 18000اور ISO 22000کی سرٹیفکیشنز بھی رکھتی ہیں۔ یہ سرٹیفکیشنز تھرڈ پارٹی کی جانب سے مینوفیکچرنگ سائٹس کے تفصیلی آڈٹ کے بعد جاری کی گئی ہیں۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ جمع کیا جانے والا خام دودھ نہایت اعلیٰ معیار کا ہے، اینگرو فوڈز کا کوالٹی ایشورنس ڈپارٹمنٹ UHT پروسیس سے قبل 27انتہائی سخت طبعی و کیمیائی ٹیسٹس انجام دیتا ہے جو آغاز سے پیکیجنگ تک انجام دئیے جاتے ہیں۔اعلیٰ معیار کی فراہمی کو عزم پر قائم رہتے ہوئے،اینگرو فوڈز لمٹیڈ کی تمام پروڈکٹس قومی ادارے پاکستان اسٹینڈرڈز کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے مقرر کردہ معیا پر پورا اترتی ہیں۔استعمال کی جانے والی پروڈکٹس کے معیارکے حوالہ سے صارفین کی بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر اینگرو فوڈز لمٹیڈاس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کی تمام پروڈکٹس- شروع سے آخر تک ہترین زرعی اور پیدواری مرحل سے گزرتی ہیں۔ رائل فریزلینڈ کیمپینا کے 140سال سے زائد کی معلومات اور مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اینگرو فوڈز لمٹیڈنے پاکستان میں ڈیری پروڈکٹس کی ایک ویلیو چین تیار کی ہے جس کی بدولت بھرپور پروڈکٹ پورٹ فولیو اور جدید صلاحیتوں کے ذریعے غذائی ڈیری پروڈکٹس پیش کی جاتی ہیں۔