لاہور (این این آئی ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سوائن فلوکے مزید 10مشتبہ کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 43 تک پہنچ گئی،محکمہ صحت نے بیرون ملک سے سوائن فلو کے مریضوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر نئی میڈیسن منگوا لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلوں کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے
اور24گھنٹوں کے دروان شہر کے نجی و سرکاری ہسپتالوں میں سوائن فلور کے مشتبہ10کیسز سامنے آئے ہیں۔ مزید بتایاگیا ہے کہ محکمہ صحت نے سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کو پہلے دی جانے والی میڈیسن کے سو فیصد کارگر نہ ہونے پر بیرون ملک سے ہنگامی بنیادوں پر پاؤڈر فارم میں نئی میڈیسن کی پانچ ہزار خوراک منگوا لی ہے جسے ٹیچنگ ہسپتالوں کو دیا جائے گا۔