اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں 26 فیصد افراد شوگر کا شکار ہیں، تازہ سروے

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں حال ہی میں کئے گئے سروے کے بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ آبادی کے 26 فیصد افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں اور یہ مرض نہایت تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ ملک میں اس سے پہلے کئے گئے سروے کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 70 سے 80 لاکھ کے درمیان تھی لیکن اس میں نہایت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت صحت ، ہیلتھ ریسرچ کونسل اور ذیابیطس

ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت حالیہ سروے کے بعد اندازہ لگایا گیا کہ ملک میں 35 سے 37 ملین افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔ یہ سروے ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں اور دیہات میں کیا گیا اور اس کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ان میں سے 19 فیصد کو علم ہے کہ وہ شوگر کے مریض ہیں جبکہ 7فیصد کو اس ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ انہیں شوگر کا مرض ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق

شوگر پر کنٹرول کے لئے لائف اسٹائل میں تبدیلی بہت ضروری ہے ۔ کچھ اہم اصولوں پر عمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جیسے کہ کھانا زندہ رہنے کے لیئے کھائیں یعنی کم کھائیں ۔ رات کا کھانا سونے سے ڈھائی گھنٹے پہلے کھائیں ۔ ورزش کو معمول بنائیے۔ چینی کم سے کم استعمال کریں ۔ سبزی سلاد کا استعمال زیادہ کیجیے۔ کولڈ ڈرنک اور تلی ہوئی چیزیں کم استعمال کریں۔ دن بھرمیں آٹھ سے دس گلاس پانی ضرور پئیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…