دن کا آغاز اس غذا سے کرنا توند سے نجات دلائے

16  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کوئی راز نہیں کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے، خصوصاً اگر آپ توند سے نجات یا موٹاپے میں کمی لانا چاہتے ہیں۔مگر ناشتے میں ہر چیز اس حوالے سے یکساں فوائد کی حامل نہیں ہوتی بلکہ چربی سے بھرپور غذاﺅں کو صبح کھانا موٹاپے

کو کم کرنے کی بجائے بڑھا دیتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے دن کا آغاز پروٹین، چربی، کاربوہائیڈریٹس اورورم کش غذاﺅں سے کریں۔  ان اجزاءکا امتزاج نہ صرف جسم کے لیے غذائیت فراہم کرتا ہے بلکہ ناشتے کے دو سے تین گھنٹے بعد بے وقت بھوک کی تکلیف سے بھی بچاتا ہے۔ اور اگر آپ توند کو بہت جلد گھلانا چاہتے ہیں تو ناشتے میں انڈے کا استعمال لازمی کریں۔ ماہرین کے مطابق دو انڈوں کو ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں پکائیں اور کھالیں۔ وٹامن ڈی اوربائیو ٹن کی بھرپور مقدار کے ساتھ ساتھ انڈے کی زردی میں موجود پروٹین پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے اور لوگوں کے اندر میٹھے اور موٹاپے کا باعث بننے والی اشیاءکی خواہش پیدا نہیں ہوتی۔انڈے کے ساتھ گندم کی روٹی اور بیریز کا امتزاج دن کے متوازن آغاز میں مدد دیتا ہے۔ فائبر، اور دیگر اجزاءکا یہ امتزاج نہ صرف توند سے نجات دلاتا ہے بلکہ جسم کو اتنی غذائیت بھی فراہم کرتا ہے کہ دن بھر کے کاموں کے لیے توانائی برقرار رہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…