جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کیلشیئم کی کمی ظاہر کرنے والی علامات

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بچپن میں اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ روزانہ دودھ کا ایک گلاس ضرور نوش کریں کیونکہ یہ مضبوط اور صحت مند ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔اب چاہے دودھ ناپسند ہی کیوں نہ ہو مگر دودھ کا ایک گلاس اتنا کیلشیئم جسم کو فراہم کرتا ہے جو نہ صرف ہڈیوں کی صحت بہتر کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر، دل کی صحت، جسمانی وزن اور مختلف امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔کیلشیئم وہ اہم جز ہے جو ہمارا جسم

خود بنانے سے قاصر ہے اور اسے غذا کے ذریعے ہی حاصل کیا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق 19 سے 50 سال کی عمر کے افراد کے لیے روزانہ ایک ہزار ملی گرام کیلشیئم کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس سے زائد عمر کے لیے یہ مقدار 1200 ملی گرام ہے۔پڑھنے میں تو یہ بہت کم مقدار لگ سکتی ہے تاہم بیشتر افراد اس کے حصول میں ناکام رہتے ہیں اور کیلشیئم کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ آج کل کا عام مسئلہ بن چکا ہے۔اور یہ اس صورت میں سنگین بھی ہوسکتا ہے جب بروقت اس کی تشخیص اور علاج نہ ہوسکے، یہاں آپ وہ علامات جان سکیں گے جو کیلشیئم کی کمی کے بارے میں بتاتی ہیں۔اور ہاں ناخن میں سفید نشانات کیلشیئم کی کمی ظاہر نہیں کرتے۔ کمزور اور بھربھرے ناخن کیلشیئم کی کمی کی سب سے عام علامات میں سے ایک کمزور اور بھربھرے ناخن ہوتے ہیں، اگر آپ کے ناخن اکثر ٹوٹ جاتے ہیں یا صحیح طرح اگتے نہیں، تو یہ کیلشیئم کی کمی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں دودھ سے بنی مصنوعات، سبزپتوں والی سبزیاں، مچھلی، گریاں اور انجیر وغیرہ کا استعمال اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔ مسلز کی اکڑن مسلز اکڑنا بھی کیلشیئم کی کمی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے، ویسے تو کسی مسل کا اکڑنا خطرے کی گھنٹی نہیں لگتا، تاہم اگر ایک دن میں کئی بار اس کا تجربہ ہو تو یہ کیلشیئم کی کمی کا باعث ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : وہ علامات جو ضروری وٹامنز کی کمی ظاہر کریں دانتوں

کے مسائل کیلشیئم دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم جز ہے، اس کی کمی دانتوں پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔ اگر دانت فرسودگی کا شکار ہونے لگے اور کیویٹیز کا مسئلہ بار بار سر اٹھانے لگے جبکہ سانس میں بو بھی پیدا ہوجائے تو یہ کیلشئم کی کمی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ دودھ زیادہ پینا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق کیلشیئم کی جسم میں مناسب مقدار بلڈ پریشر

کو معمول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ کیلشیئم خون کی شریانوں کے افعام میں مدد دینے والا جز ہے جبکہ اعصاب اور خلیات کے سگنلز کی منتقلی میں بھی مدد دیتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی کیلشیئم کو جسم میں جذب ہونے کے لیے وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے، تو ان میں سے کسی ایک کی کمی دوسرے جز کی سطح پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ تو کیلشیئم اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں جیسے دلیہ، دودھ اور

جوس وغیرہ کا استعمال بڑھائیں، وٹامن ڈی کے حصول کے لیے دھوپ کی روشنی بھی اچھا ذریعہ ہے۔ مزید پڑھیں : وٹامن ڈی کی کمی کے نقصانات بے خوابی کیلشیئم جسم میں نیند میں مدد دینے والے کیمیکل میلاٹونین کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے، اگر کیلشیئم کی کمی ہو تو جسم مطلوبہ مقدار میں اس کیمیکل کو خارج نہیں کرپاتا، جس کے نتیجے میں راتوں کی میٹھی نیند روٹھ جاتی ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…