جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کینسر کے خطرات کم کرنے والی غذائیں

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر یا سرطان اب ماٰضی کی طرح لاعلاج مرض تو نہیں رہا مگر اس کا علاج بہت تکلیف دہ اور طویل ثابت ہوتا ہے ، تاہم کچھ غذائیں اس جنگ کے خلاف اہم ترین ہتھیار کا کام کرتی ہیں۔ کسی غذا کا رنگ اس کی صحت بخش فوائد کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے اورمختلف رنگوں کے پھل و سبزیاں مخصوص اقسام کے کینسر کے خلاف جنگ میں آپ کے بہترین اتحادی ثابت ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں :

کینسر کا خطرہ بڑھانے والی غذائیں سرخ غذائیں اس رنگ کے پھل و سبزیاں لبلبے اور مادر رحم کے کینسر کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اگر خواتین ہفتے میں چار یا اس سے زائد بار آدھا کپ ٹماٹروں کا استعمال کریں تو ان میں مادر رحم کے کینسر کا خطرہ پچاس فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کے سرکاری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمسٹریشن کی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹروں کے استعمال سے لبلبے کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے، جس کی وجہ اس سبزی میں پایا جانا والا اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکوپین کا موجود ہونا ہے۔ یہ جز ٹماٹروں کے علاوہ سرخ مرچ اور سرخ بیریوں میں بھی پایا جاتا ہے، دن بھرمیں ان اشیاءکا ایک بار استعمال اس جان لیوا کینسربچانے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اورنج یا نارنجی غذائیں اس رنگ کے پھل یا سبزیاں معدے اورمادر رحم کے سرطان سے بچاتے ہیں، کدو، گاجر اور شکرقندی وغیرہ معدے کے سرطان سے بچانے کے لیے کینسر خلیات کو تباہ کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ گاجروں اور شکرقندی میں ایک زرد کیفیک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو بریسٹ کینسر کے پھیلاﺅ کو سست کردیتا ہے بلکہ کئی مواقعوں پر کینسر خلیات کو ختم بھی کرتا ہے، ان اشیاءکا ہفتے میں تین بار استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہوتا ہے۔ زرد یا پیلی غذائیں اس رنگ کی غذائیں معدے اور غذائی نالی کے کینسر سے بچانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں، ترش پھل جیسے گریپ فروٹ، لیموں، پپیتا اور

نارنگی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں، جو ایسا طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے جو لگ بھگ ہر قسم کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے، خاص طور پر منہ، گلے اور معدے کے سرطان کے لیے تو یہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ پھل فلیوونائڈز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو رسولی کا سبب بننے والے خلیات کو پھیلنے سے روکتے ہیں، ان پھلوں کوہفتے میں کم از کم دو باراستعمال کرنا فائدہ مندثابت ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں :

جگر کے لیے نقصان دہ غذائیں سبز غذائیں اس رنگ کی سبزیاں اور پھل پھیپھڑے، سینے اور مادر رحم کے کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوتی ہیں، ایسے شواہد ملے ہیں کہ اس رنگ کی سبزیوں خاص طورپر پتوں والی کے استعمال سے پھیپھڑے، معدے، بریسٹ، مادر رحم اور قولون کینسرکا شکار ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یہ سبزیاں ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں جو کینسر کے پھیلاﺅ سے تحفظ فراہم کرتے ہیں،

اس کے علاوہ ان میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو ذیابیطس کی روک تھام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جو لبلبے کے کینسرکا خطرہ کم کردیتا ہے۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار ان سبزیوں کا استعمال کینسر سے بچاﺅ کے لیے فائدہ مندثابت ہوتا ہے۔ قدرتی رنگ کی غذائیں یہ مادر رحم، معدے اور آنتوں کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہیں، مشرومز، لہسن، پیاز اور شیلٹ وغیرہ معدے کے کینسر کا خطرہ کم کردیتے ہیں،

لہسن میں موجود متحرک جز الیسن ایک زبردست اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے جو اس کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے۔ اس طرح پیاز میں موجود پولی فینول نامی جز آنتوں کے کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے، جو خواتین باقاعدگی سے ان اشیاءکا استعمال کرتی ہیں ان میں مادررحم کے کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ مشرومز وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتے ہیں جو مادررحم کے کینسر سے بچاتے ہیں، ہفتے میں اپنی خوراک میں کم از کم دو بار ان اشیاءکو شامل کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…