تھرپارکر (این این آئی) تھر میں حالیہ سرد موسم کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ٗجنوری کے ابتدائی 10دنوں میں سول ہسپتال مٹھی میں 18بچے جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے میں سردی کا آغاز نومبر کے آغاز سے ہی ہو گیا تھا اور محکمہ صحت کے مطابق تھر کے سرکاری
ہسپتالوں میں ماہ نومبر میں 47 بچے اور دسمبر میں 44 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق غذائیت کی کمی کے شکار بچے قوت مدافعت کی کمی کے سبب سردی کے شدت اور موسمی امراض سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایسے بچوں کی اموات میں بھی اضافہ ہو گیا ۔