جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

انوکھے مرض میں مبتلا 12 سالہ سعودی لڑکی نے ایسا کام کر ڈالا کہ آپ بھی اس کے ٹیلنٹ کو داد دینگے

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) انوکھے مرض میں مبتلا بارہ سالہ سعودی لڑکی نے ویڈیو چینل قائم کرلیا۔12 سالہ سعودی لڑکی حنین الخرجی نے انوکھے مرض خون میں سوزش سے نمٹنے اور معمول کی زندگی گزارنے کیلئے ویڈیو چینل قائم کر لیا ہے۔ حنین کی والدہ نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی آرٹ اور پینٹنگ کی شوقین ہے۔ ٹی وی اناؤنسر بننے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ حنین کی دنیا کے نام سے اپنا چینل قائم کئے ہوئے ہے۔

اپنے چینل سے کھانے پینے کے طور طریقے ، میک اپ کے انداز سکھا رہی ہے۔ مختلف مقابلے منعقد کر رہی ہے۔ کینسر کے مریض بچوں کو انتہائی پیار، محبت اور لگاؤسے مفید مشورے دے رہی ہے۔ ماں نے مزید بتایاکہ حنین الخرجی نے 8 برس تک اپنا علاج کرایا، مرض اچانک شدید ہو گیا۔ معائنہ کرانے سے پتہ چلا کہ اسے بلڈ کینسر

نہیں بلکہ خون میں سوزش کا عارضہ لاحق ہے جس کا وہ 3 برس تک کیمیائی علاج کراتی رہی جس سے اسے آنتوں میں شدید تکلیف ہوئی اور اب حنین سکول نہیں جا سکتی۔ اس کی ماں نے بتایا کہ حنین نے تعلیم و تربیت کو جاری رکھنے کے لئے خصوصی ویب سائٹ قائم کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…