اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہریوں نے مرغی کے گوشت کو خطرناک قرار دیا ہے، پاکستان کے شہری سبزیوں کی جگہ مرغی کھانا پسند کرتے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت میں غذائیت نہیں بیماریاں چھپی ہوئی ہیں، ماہرین صحت کے مطابق برائلر مرغی جسم سے بھری ہوئی ہے اس کے گوشت میں سیلمونیلا بیکٹریا پایا جاتا
ہے جو انسانی جسم پر سوزش اور جلن کا باعث بنتا ہے، برائلر مرغیوں کو جلد بڑا کرنے کے لیے خطرناک دھات اور آرسینیک استعمال کی جاتی ہے جو انسانی صحت کے نہایت خطرناک ہے قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی انکشاف ہو چکا ہے کہ مرغی کے گوشت میں مضر صحت ادویات کے ذرات ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے مضر ہیں۔