نابلس (سی پی پی) فلسطینی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے انتہائی حساس اور مشکل آپریشن کر کے ایک شخص کی زندگی بچانے میں اس کی مدد کی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی اطبا پیشہ وارانہ مہارت میں کسی سے پیچھے نہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ڈاکٹروں نے ایک ایسے شخص کی سرجری کی جس کے دل میں براہ راست چاقو سے گہرا زخم ہوگیا تھا۔
جامعہ النجاح میڈیکل کپملیکس کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے ایک مقامی نوجوان کے بائیں پھیپھڑے سے چاقو گھس کر سیدھا اس کیدل میں پیوست ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں دل کا بایاں حصہ متاثر ہوا۔ اسے قلقیلیہ کے درویش نزال اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی
تشویشناک تھی۔ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد اس کے سینے کی سرجری کی اور اس کے بعد اسے یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا گیا۔درویش اسپتال میں ڈاکٹروں کی طبی ٹیم کے سربراہ پروفیسر سلیم نے ڈاکٹروں کی مساعی کا خیرمقدم کرتے ہوئے زندگی اور موت میں مبتلا فلسطینی کی جان بچانے میں ان کی پیشہ وارانہ مہارت کی تحسین کی ہے۔