اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالوں کو کالے اور گھنے رکھنے کا قدرتی طریقہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے، سفید بال انسان کی شخصیت میں ایک واضح تبدیلی لاتے ہیں، عام طور پر سفید بال ہی لوگوں کی عمر کے بارے میں بتاتے ہیں، جس کے سبب خود اعتمادی کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔دور حاضر میں بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب محض تب ہی بال رنگے جاتے تھے جب وہ سفید ہورہے ہوں۔

لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔مصنوعی طریقوں سے بال رنگنا اکثرکافی مہنگا پڑ جاتا ہے۔ دکانوں میں ملنے والی ڈائیز اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں ا وربال جھڑنے لگتے ہیں۔کتنا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے آپ کے سفید بال بھی کالے ہوجائیں اور ان کی مضبوطی بھی برقرار رہے۔ مندرجہ ذیل آسان قدرتی طریقے سے آپ اپنے سفید بالوں کو بغیر کوئی نقصان پہنجائے کالے کرسکتے ہیں۔مصنوعی طریقوں کے مقابلے میں قدرتی نسخوں کے اثر کرنے میں وقت تو زیادہ لگتا ہے لیکن اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے، اس کے لئے کالی مرچ کے استعمال کا قدرتی طریقہ درج ذیل ہے۔سفید بال کالے کرنے کا آسان اور مجرب نسخہ۔سفید بالوں کیلئے سب سے بہترین چیز بھنگڑا سیاہ ہے، اس کے علاوہ روغن کلونجی، اور کالی مرچ نہایت مفید ہیں۔ تیل بنانے کی ترکیب:بھنگڑا سیاہ 25 گرام ۔ کالی مرچ 25 گرام اور کلونجی کو ملا کر پانی میں ابال لیں اورپھر اسے چھان کر تیل میں ملا لیں اس تیل کو لگانے سے بال کالے رہیں گے اس کے ساتھ ساتھ آملہ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔صبح کے ناشتہ میں دو عدد آملہ اس طرح کھایئے جس طرح چیونگم کھائی جاتی ہے، اس طریقہ علاج سے آپ کے سفید بال سیاہ ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…