جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دوپہر کے کھانے کے بعد نیند کیوں آتی ہے؟

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوچیں آپ اس وقت اپنے دفتر میں موجود ہیں اور دن میں 3 سے 4 بجے آپ کو کوئی نہایت اہم کام کرنا ہے، لیکن دو بجے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد ہی آپ سستی محسوس کرنے کے ساتھ نیند میں جھولنا شروع ہوجائیں تو کیا ہوگا؟ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں تقریباً سب کے ساتھ ہوتا ہے کہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد نیند آجاتی ہے، لیکن کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟

یہ بہت عام ہے کہ دن میں پیٹ بھر کھانا کھانے کے بعد یا ایسا کھانا جس میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہو تو نیند آتی ہے، جسے لوگ قیلولہ لینا کہتے ہیں۔ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد نیند آنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہمارے جسم میں انسولین کی سطح کافی بڑھ جاتی ہے، کھانا جتنا بھاری ہوگا جسم میں انسولین اتنی بڑھے گی، اس دوران جسم میں سلیپ ہارمون جسے نیند پیدا کرنے کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے وہ جنم لیتا ہے، جو دماغ میں تھکاوٹ کا خیال پیدا کرتا ہے، جسے سستی پیدا ہوتی، اور سارا فوکس کھانے کو ہضم کرنے میں رہتا ہے۔ مزید پڑھیں: دوپہر کو نیند کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟ کھانا کھانےکے بعد سب سے اہم فنکشن اس کو ہضم کرنا ہے جس کے لیے اینرجی کی ضرورت پڑتی ہے، اس لیے دن کا کھانا کھانے کے بعد جسم میں سستی محسوس ہوتی۔ یہ بات کھانے پر بھی منحصر کرتی ہے، اگر کھانا فیٹ سے بھرپور ہے تو اسے ہضم ہونے میں وقت لگے گا۔ ایسا ہی کچھ رات کے کھانے کے بعد بھی ہوتا ہے، لیکن اس وقت ہمیں اس بات کا زیادہ اندازہ اس لیے نہیں ہوتا کیوں کہ رات کے وقت ہمارا ذہن جانتا ہے کہ نیند لینی ہے، لیکن دن میں سونے کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا اس لیے نیند زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ دن کے کھانے کے بعد نیند سے بچنے کے لیے کیا کریں؟ کچھ خاص نہیں، کیوں کہ یہ حالت بالکل نارمل ہے، البتہ اپنی ڈائیٹ کا خیال کرتے ہوئے کھانے کی مقدار میں کمی لائی جاسکتی ہے، آپ جتنا زیادہ کھائیں گے، اس کو ہضم

ہونے میں اتنی اینرجی درکار ہوگی، اور آپ اتنی ہی نیند محسوس کریں گے۔ ایسی غذا کھائیں جو آسانی سے ہضم ہوجائے، تاکہ آپ دن میں تازہ رہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…