فضائی آلودگی کم عمر بچوں کی بہتر نشو و نما میں رکاوٹ ہے ،یونیسیف

19  دسمبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے یونیسیف کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی نہ صرف کم عمر بچوں کی بہتر نشو و نما میں رکاوٹ ہے، بلکہ یہ ان کے ذہنوں پر بھی خطرناک اثرات مرتب کر رہی ہے۔یونیسیف کے مطابق فضائی آلودگی سے ذہنی وجسمانی طور پر متاثر ہونے والے ایک کروڑ 70 لاکھ کم عمر بچوں میں سے زیادہ تر بچے جنوبی ایشیا میں رہائش پذیر ہیں۔

یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی سے ایک سے 17 برس کے بچے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ادارے کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث بچے زہر کو سانس کے ذریعے اپنے جسم میں منتقل کرنے پر مجبور ہیں، جو ان کی نشو و نما، ذہنی و جسمانی صحت کے لیے خطرہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں فضائی آلودگی سے متاثر ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں میں سے ایک کروڑ 20 لاکھ بچوں کا تعلق جنوبی ایشیائی

ممالک سے ہے۔فضائی آلودگی سے متاثر 40 لاکھ 30 ہزار بچے مشرقی ایشیا اور پیسفک علاقے میں رہتے ہیں۔یونیسیف کے مطابق جنوبی ایشیائی خطے میں دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے فضائی آلودگی کی مقدار 6 فیصد زائد ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچے کی بہتر جسمانی و ذہنی نشو نما کے لیے ابتدائی ایک ہزار دن اہم ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…