جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ بھی بچی ہوئی غذا کا استعمال کرتے ہیں؟

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو لوگ اکثر ایک دن کا بچا ہوا کھانا اگلے دن استعمال کرلیتے ہیں، بلکہ بہت سے افراد باہر کھانا کھانے جائیں تو اپنا بچا ہوا کھانا گھر لے آتے اور پھر اگلے دن اس کا استعمال کرتے۔لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کھانا آپ کی صحت کے لیے کتنا مفید ہے یا اسے کھانے سے آپ کی صحت خراب تو نہیں ہوسکتی؟

آج کی بچی ہوئی ہر غذاء اگلے دن کھانا خطرناک نہیں، لیکن بہت سے کھانے ایسے بھی ہیں جن کو اگر آپ اگلے دن کھائیں گے تو یہ آپ کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔اس لیے ریسٹورانٹ جائیں اور آپ کے یہ کھانے بچ جائیں تو ان کا استعمال اگلے دن بالکل نہ کریں۔سوشی جیسی ڈش کو تازہ کھانا بہتر ہے ورنہ یہ اگر اگلے دن رکھ کر کھائی جائے تو آپ کا پیٹ خراب کرسکتی ہے۔برگر کھانا تو سب کو ہی پسند ہوگا لیکن اگر اسے اگلے دن کھایا جائے تو اس کا بن باسی ہوجاتا ہے جبکہ برگر میں موجود ٹماٹر جیسی سبزیاں خراب ہوسکتی ہیں۔ڈاکٹرز انڈے کو دوبارہ گرم کرنا سختی سے منع کرتے ہیں، اس لیے اگر ایسی کوئی ڈش جس میں انڈا کھایا جارہا ہے اسے بہتر ہے اس ہی دن ختم کردیں۔کریمی ساس سے تیار پاستا اگر اگلے دن کھایا جائے تو گرم کرنے پر اس کا ذائقہ تبدیل ہوجاتا ہے اس کے علاوہ اس میں موجود ساس آپ کو موٹاپے کا شکار بناسکتے ہیں۔ویسے تو سوپ اگلے دن پیا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں، لیکن اگر اس سوپ میں نوڈلز موجود تھے تو بہتر ہے اسے تازہ ختم کرلیا جائے، کیوں کہ نوڈلز دوبارہ گرم ہونے پر تازہ نہیں رہتے اور یہ صحت کے لیے ٹھیک نہیں۔سلاد کے بارے میں تو ہمیشہ ہی کہا جاتا ہے کہ اسے تازہ کھایا جائے، لیکن اگر آپ اسے اگلے دن کے لیے بچا کر رکھتے ہیں تو اس میں موجود سبزیاں خراب ہوسکتی ہیں جو پیٹ خراب کردیں گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…