اسلام آباد(مانیٹر ڈیسک) گوشت کھانا کس کو پسند نہیں، پاکستان میں تو یقیناً بیشتر افراد اپنی غذا میں اس کو لازمی شامل کرتے ہیں۔مگر اس وقت کیا ہو جب آپ گوشت کھانا چھوڑ دیں؟ایسا کرنے پر آپ کی غذا یقیناً سبزیاں یا دالوں تک محدود ہوجائیں گی مگر گوشت سے دوری جسم پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟ تو اس کا جواب طبی سائنس کے حوالے سے جانتے ہیں۔آپ کا وزن کم ہوسکتا ہے
طبی ماہرین کے مطابق سبزی کھانے کے عادی افراد کو غذا کے بعد پیٹ بھرنے کا زیادہ احساس ہوتا ہے کیونکہ وہ غذائیت سے بھرپور فوڈ کو استعمال کرتے ہیں جن میں فائبر، اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز شامل ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں سبزی پسند کرنے والوں کا جسمانی وزن اوسطاً دو کلو گرام تک کم ہوتا ہے۔ اسی طرح ایک اور تحقیق کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کو کھانے والی خواتین میں موٹاپے کا امکان 28 فیصد تک کم ہوتا ہے۔واش روم کے زیادہ چکر زیادہ فائبر والی نباتاتی غذا انتڑیوں کی صفائی کرتی ہیں، اس طرح کے فائبر میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں موجود کچرے کے اخراج میں مدد دینے کے ساتھ انتڑیوں کی سرگرمیوں کو آسان کرتا ہے، یعنی قبض نہیں ہونے دیتا۔ زیادہ بھوک لگنے کا امکانچونکہ سبزیوں میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے، لہذا ان کے کھانے کے بعد ہوسکتا ہے ذہن کو تو لگے کہ پیٹ بھرچکا ہے مگر کچھ دیر بعد جسم کو ضروری غذائیت کی کمی کا احساس ہونے لگتا ہے، جس کے نتیجے میں بھوک لگنے لگتی ہے، طبی ماہرین کا مشورہ یہی ہے کہ غذا میں مختلف چیزوں کا امتزاج ہونا چاہیے۔پیٹ پھولنے یا گیس ہونے کا امکانجب بیجوں، گوبھی اور دیگر سبزیوں کا استعمال بڑھ جائے تو آپ کو پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کا احساس ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ کچی سبزیوں کو کھا رہے ہوں کیونکہ نظام ہاضمہ کے لیے ان کے ٹکڑے کرنا آسان
نہیں ہوتا۔جسمانی توانائی میں اضافہجب آپ کی غذا صحت مند چربی، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہو تو توانائی کی سطح بھی بڑھتی ہے، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سبزی کھانے والے افراد میں جسمانی توانائی کی سطح زیادہ ہوسکتی ہے، جبکہ ان میں بلڈ شوگر نہ بڑھنے کا امکان بھی ہوتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے ہلکی غذا کے باعث جسم چربی اور اضافی چینی کے درمیان پھنس نہیں جاتا۔ جسمانی وزن بڑھ بھی سکتا ہےاگر تو آپ پراسیس چینی، فیٹ، سوڈیم اور کیلوریز پر مشتمل سبزیوں کو استعمال کرتے ہیں تو جسمانی وزن بڑھنے کا امکان ہوتا ہے،
کیونکہ وہ پراسیس فوڈ پر مشتمل ہونے کے باعث جسم کو موٹاپے کی جانب مائل کرتے ہیں۔امراض کا خطرہ کم ہونے کا امکانسبزی کھانے والوں کے اندر کینسر، ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے جس کی وجہ پھلوں اور سبزیوں میں پائے جانے والا جز phytonurtients ہوتا ہے، جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے، طبی ماہرین کے مطابق کم کیلوریز والی غذا جس میں صحت مند غذائی اجزاءشامل ہوں،
توانائی اور نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں اور جسم کو وہ دیتے ہیں جو صحت مند ہونے کے لیے ضروری ہے۔ذہنی تھکاوٹ ہوسکتی ہےسبزیاں اور پھلوں تک محدود ہونے سے جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی ہونے لگتی ہے کیونکہ قدرتی طور پر جسم میں یہ وٹامن نہیں بنتا، اس کے لیے گوشت وغیرہ پر انحصار کرنا ہوتا ہے۔ وٹامن بی 12 کی کمی ذہنی تھکاوٹ اور خون کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔جسمانی کارکردگی میں کمیطبی رپورٹس کے مطابق سبزی کھانے کے نتیجے میں نہ صرف وٹامن بی 12 بلکہ زنک، آئرن اور وٹامن ڈی کی بھی کمی ہوسکتی ہے،
اگر جسم کو ضروری غذائی اجزاءنہ ملیں تو اس سے اہلیت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، آئرن اور زنک کی کمی جسمانی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ہڈیوں کی بہتر صحتاس حوالے سے کوئی واضح شواہد تو موجود نہیں مگر ایک طبی تحقیق کے مطابق سبزی کے شوقین افراد میں ہڈیوں کی کمزوری کا امکان کم ہوتا ہے جس کی وجہ پھلوں اور سبزیوں میں کم تیزابیت کا ہونا ہے، جو ہڈیوں کی کثافت کو گھٹاتے ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔