جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بہنوں کی موجودگی خوش باش زندگی کیلئے ضروری

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گر اگلی بار آپ کی بہن کھانا چھین لے، شرمندہ کرے یا کسی بھی طرح تنگ کرے گا تو اسے فوری معاف کردیں بلکہ آپ کو تو اس کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔کیونکہ زندگی کا یہ رشتہ شخصیت کو زیادہ خوش باش اور پرامید بنانے میں مدد دیتا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔ڈی مونٹ فونٹ یونیورسٹی اور السٹر یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ

بہن کی موجودگی لوگوں کو زیادہ خوش باش اور مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے زیادہ پرامید بنادیتی ہے۔مزید پڑھیں : ہندو بہن اور مسلمان بھائیاس تحقیق کے دوران 17 سے 25 سال کی عمر کے 571 افراد سے ان کی زندگی کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے گئے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ بہنوں کے ساتھ پلے بڑھے، وہ اپنی زندگی سے زیادہ خوش ہیں۔اس تحقیق کے دوران رضاکاروں سے ذہنی صحت، مثبت سوچ سمیت زندگی کے متعدد پہلوﺅں سے متعلق سوالنامے کو بھروایا گیا۔محققین کا کہنا تھا کہ لڑکیاں اپنے بھائیوں یا بہنوں کے اندر اپنے احساسات کو بیان کرنے اور کھلے ذہن کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں، جس سے ذہنی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جذبات کا اظہار ذہنی صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے اور بہنوں کی موجودگی اس چیز کو خاندان کے اندر اپنانے میں مدد دیتی ہے۔تحقیق کے مطابق لڑکوں کے اندر قدرتی طور پر مختلف چیزوں کے بارے میں بات نہ کرنے کا رجحان ہوتا ہے، لڑکیاں اس عنصر کو توڑ دیتی ہیں۔یہ بھی پڑھیں : بہن بھائیوں کی ایک ساتھ بولی وڈ فلمیںاس سے قبل امریکا کی برگھم ینگ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بہن کی موجودگی بھائی کو زیادہ اچھا انسان بننے میں مدد دیتی ہے۔اس تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بہنوں یا بھائیوں کی موجودگی معاشرے سے گھلنے ملنے میں مددگار رویوں کو پروان چڑھاتی ہے اور لوگوں کے اندر دوسروں کی مدد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…