گرم کھانے سے منہ جل گیا تو فوری ریلیف میں مدد گار طریقے جانیں

15  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما کی شدت میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور گرما گرم غذاﺅں کا استعمال بھی اس کے ساتھ ساتھ بڑھ رہا ہے۔مگر سوپ ہو، کافی، چائے یا یخنی وغیرہ، وہ اپنے ساتھ ایک خطرہ بھی لے کر چلتی ہیں اور وہ ہے زبان یا منہ کا جلنا۔یقیناً آپ کو بھی اس کا تجربہ تو ہوا ہوگا جب اچانک گرم چیز منہ میں جانے سے زبان جلنے کا احساس ہوتا ہے۔تاہم اگر ایسا تجربہ ہو تو درج ذیل طریقہ کار اپنانے سے جلن کے احساس کی شدت کم کرکے اس سے نجات کے عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے۔

آئسکریم اور دہی جیسی کریم والی چیزیں اس معاملے میں مددگار ثابت ہوتی ہے تاہم انہیں زیادہ مقدار میں کھانے سے گریز کرنا چاہیے، ان کی ٹھنڈک عارضی طور پر تو سکون پہنچاتی ہے مگر زیادہ مقدار سے نقصان ہوسکتا ہے۔ ایک اور عام سا ٹوٹکا نمک کو ماﺅتھ واش میں مکس کرکے اس سے کلیاں کرنا ہیں، اس محلول کا سن کردینے والا اثر منہ کو فوری ریلیف پہنچاتا ہے۔گرم، نمکین اور کرکری اشیاءسے گریزمنہ جلنے کا تجربہ ہونے پر چند دن تک غذائی عادات میں تبدیلیاں لائیں، یعنی چند دن تک مصالحے دار غذاﺅں سے دور رہیں جو جلن کے احساس کو بڑھا کر تکلیف کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں، اسی طرح نمکین غذاﺅں سے بھی یہی اثر ہوتا ہے جبکہ چپس جیسی کرکری چیزوں کے کونے اس تکلیف کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔گرم چائے یا کھانے نے زبان کو جلا دیا ہے، اگر ایسا تجربہ ہو تو چٹکی بھر چینی کو چوس لیں، اس سے فوری ریلیف میں مدد ملے گی۔ایلوویرا جلد کی جلن میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ منہ کی جلن میں بھی فائدہ مند ہوتا ہے، ایسے سیال سے کلیاں کریں جس میں ایلو ویرا ایکسٹری موجود ہو، ویسے ایلوویرا جیل اور جوس کی شکل میں بھی مل جاتا ہے۔اگر منہ جلنے کے بعد زبان میں سرخی، معمولی سوجن یا ورم، درد ، جلد پھٹنا اور خشکی نظر آئے تو اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ طبی امداد سے زخم کو بگڑنے سے روکا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…