اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ایسے درجنوں افراد ہوں گے، جنہیں سال بھر کے واقعات ایسے یاد ہوں گے، جیسے وہ ابھی ابھی رونما ہوئے ہوں۔کئی افراد ایسے بھی ہوں گے، جنہیں گزشتہ پانچ سال، جب کہ کچھ افراد کو گزشتہ 10 سال کے واقعات اور لمحات بھی یاد ہوں گے۔یقینا دنیا میں ایسے افراد انتہائی کم ہوں گے، جنہیں اپنی پیدائش سے لے کر اب تک رونما ہونے والے واقعات یاد ہوں۔لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا میں ایسے افراد بھی موجود ہیں،
جنہیں نہ صرف اپنی پیدائش سے اب تک رونما ہونے والے واقعات یاد ہوتے ہیں، بلکہ انہیں آنے والے 15 سال تک کے دن اورتاریخیں بھی اس طرح یاد ہوتی ہیں، جیسے وہ انسان نہیں گوگل سرچ انجن ہوں۔جی ہاں، دنیا میں موجود ایسے افراد کو طاقتور یا زیادہ یاد داشت کے حامل افراد کہا جاتا ہے، جسے زیادہ تر لوگ ذہین سمجھتے ہیں، مگر درحقیقت ایسے لوگ بھی ایک خاص بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ایسے افراد میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے 33 سالہ جوئے ڈیگرانڈیس بھی شامل ہیں، جو حد سے زیادہ یاد داشت کے مالک ہیں۔