جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

توند سے نجات چاہتے ہیں تو یہ غذا نہ کھائیں

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک بہت عام سوال جو آج کل لوگ آن لائن یا ایک دوسرے پوچھتے ہیں، وہ ہے پیٹ کی اضافی چربی یا توند کو کیسے گھٹائیں؟توند درحقیقت چربی کی سب سے خطرناک قسم ہے جو کہ متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ویسے تو جسمانی وزن میں کمی لانا ایک سست عمل ہوتا ہے مگر کچھ غذاﺅں اور ورزش کے ذریعے اس کی رفتار بڑھانے کی کوشش کی جاسکتی ہے،

خصوصاً درست غذا کا انتخاب بہت اہمیت رکھتا ہے۔مزید پڑھیں : توند سے نجات کے 14 آسان طریقےاور اس سے بھی زیادہ اہم نقصان دہ غذاﺅں سے دوری ہے اور اگر آپ توند سے جلد نجات چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں سے ایک چیز کو نکال دیں یا استعمال کم کردیں۔طبی ماہرین کے مطابق اگر غذا میں سے چینی یا میٹھے کی مقدار کو بہت کم کردیا جائے تو توند سے نجات پانا جلد آسان ہوجاتا ہے۔زیادہ میٹھے پکوان ذیابیطس ٹائپ ٹو اور جگر پر چربی چڑھنے کے امراض کے ساتھ ساتھ توند کی چربی میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں اور میٹھے مشروبات کا لگاتار استعمال بھی اس جسمانی بدنمائی کے لیے کافی ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ کس طرح چینی کے استعمال میں کمی لاکر توند کی چربی کو گھلایا جائے؟تو اس کے لیے جو دنیا بھر میں غذائی حکمت عملی اپنائی جاتی ہے اسے کیتون زا غذا کا نام دیا گیا ہے۔اس غذائی حکمت عملی میں پروٹین، سبزیاں، اجناس اور چکن و مچھلی وغیرہ کا استعمال بڑھا کر نقصان دہ اشیاءخصوصاً چینی کا استعمال محدود کردیا جاتا ہے۔یہ بھی پڑھیں : آخر مردوں کی توند کیوں نکلتی ہے؟ویسے اگر یہ مشکل ہو تو صبح چائے یا دلیہ میں ایک چٹکی پسی ہوئی دار چینی کو چھڑک کر استعمال کرلیں۔یہ مصالحہ بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے

جبکہ یہ معدے کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے جس سے بے وقت منہ چلانے کی عادت پر قابو پاکر توند پر چند ہفتوں یا مہینوں میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…