جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ہارٹ اٹیک کی حیران کن ابتدائی علامت

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو ہارٹ اٹیک کی علامات میں سینے میں درد، سانس گھٹنا اور سر چکرانا عام ہیں مگر ایک اور ایسی نشانی بھی ہے جسے اکثر افراد نظر انداز کردیتے ہیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

الینواس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر اچانک جسم سے بہت زیادہ پسینہ بہنے لگے، خصوصاً جب ورزش یا کوئی خاص مشقت بھی نہ کررہے ہوں، تو وہ ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔مزید پڑھیں : ہارٹ اٹیک سے 1 ماہ قبل سامنے آنے والی علامات تحقیق کے مطابق جب دل کمزور ہوتا ہے تو پورے جسم میں خون کو پمپ کرنا اس عضو کے لیے مشکل ہوجاتا ہے اور اسے بلڈ سپلائی کے لیے زیادہ توانائی خرچ کرنا پڑتی ہے۔اس کے نتیجے میں جسم خود کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے معمول سے زیادہ پسینہ خارج کرنے لگتا ہے۔تحقیق کے مطابق اگر ٹھنڈا پسینے کے اخراج ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے کیونکہ وہ ہارٹ اٹیک کی جانب اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اگر اچانک ہی جسم پر بغیر کسی وجہ کے پسینہ خارج ہونے لگے، بخار نہ ہو تو یہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق رات کو سونے کے دوران پسینے کا اخراج بھی ایک عام علامت ہے جو عام طور پر خواتین کے سامنے آتی ہے۔اگر رات کو اٹھنے پر بستر کی چادر پسینے سے شرابور ہو یا پسینے کے اخراج کی وجہ سے دوبارہ سونے میں مشکل کا سامنا ہو، تو یہ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی علامت ہے۔یہ بھی پڑھیں : ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرنے والی 12 غذائیںواضح رہے کہ بلڈ پریشر کے شکار افراد، تمباکو نوشی کے عادی، ذیابیطس کے مریض اور موٹاپے کے شکار افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں

زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق طرز زندگی میں تبدیلیاں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرنے میں موثر ثابت ہوتی ہیں۔جیسے زیادہ چربی والی غذاﺅں کا کم استعمال، سیگریٹ نوشی سے گریز، جسمانی وزن مستحکم رکھنا اور ورزش کو معمول بنانا جان لیوا دل کے دورے سے تحفظ دے سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…