منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

آپریشن کے بعدسینے سے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کاکیا بنا،پڑھئے تفصیلات

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسٹر(اے این این)انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں ایک ایسی بچی کا آپریشن کیا گیا ہے جس کا دل بدن سے باہر تھا۔ڈاکٹروں نے اس دوران ان کے دل کو معمول کی جگہ پر رکھنے کیلئے ان کا تین بار کامیاب آپریشن کیا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گلین فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہونے والی بچی سرجری کے بعد زندہ ہے۔وینیلپ ہوپ وکنز نامی بچی تین ہفتے قبل سینے کی ہڈیوں کے بغیر پیدا ہوئی تھی۔اس دوران ان کے دل کو معمول کی جگہ پر رکھنیکیلئے ان کا تین بار

آپریشن ہو چکا ہے۔ہر دس لاکھ بچوں میں سے چند بچے ہی ‘بے محلیِ قلب’ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور وہ بھی عام طور پر مردہ پیدا ہوتے ہیں۔ناٹنگھم کے رہنے والے بچی کے والدین 31 سالہ نامی فنڈلے اور 43 سالہ ڈین وکنز کا کہنا ہے ان کی بیٹی وینیلپ ‘ریئل فائٹر’ ہے۔نامی نے ہمارے نامہ نگار فرگس والش کو بتایا: ‘جب الٹراساؤنڈ میں پتہ چلا کہ بچے کا دل جسم سے باہر ہے تو بہت صدمہ ہوا اور یہ ڈر ستاتا رہا کہ نہ جانے کیا ہوگا۔والدین نے اس کے بعد اپنے خون کی جانچ کروائی جس میں یہ پتہ چلا کہ کروموزوم کی کوئی خرابی نہیں ہے تو انھوں نے حمل کو ضائع نہیں کیا۔ڈین نے بتایاکہ ہم لوگوں کو اسقاط حمل کا مشورہ دیا گیا کیونکہ اس کے بچنے کی امید نہ ہونے کے برابر تھی۔ ہم لوگوں کے علاوہ کسی کو بھی اس کے زندہ بچنے کی امید نہیں تھی۔وینیلپ کی پیدائش کرسمس کے موقعے پر متوقع تھی لیکن آپریشن کے ذریعے 22 نومبر کو اس کی پیدائش ہوئی تاکہ اس کے دل کو انفیکشن کے خطرے سے بچایا جا سکے۔ولادت کے وقت تقریبا 50 میڈیکل سٹاف موجود تھا جن میں بچے کے تولد میں ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ دل کے سرجن، بے ہوش کرنے والے، نوزائیدہ کے ماہرین ڈاکٹر اور دائیاں شامل تھیں۔ولادت کے فورا بعد بچی کے دل کو اس کی معمول کی جگہ پر رکھنے کے لیے پہلا آپریشن ہوا جبکہ تازہ ترین آپریشن وینیولپ کی اپنی جلد سے ان کے سینے کے سوراخ کو بھرنے کیلئے کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…