لا ہور(این این آئی) سالمولینا وائرس جانوروں کی انٹریوں کی بیماریوں کے نتیجے میں پھیلنے والا وائرس ہے، اس وائرس سے بچوں میں ڈائریا، قے اور معدے کے شدید درد کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔،بچوں کے معروف دودھ ’’لیکٹالس ‘‘میں سالمولینا وائرس کے انکشاف پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے
معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب میں بچوں پر اس کے اثرات کے حوالے سے سروے کرنے کی ہدایت کی اور اگلے 3روز میں سروے مکمل کر نے کی ہدایات جاری کیں۔ رپورٹ مکمل ہونے کے مارکیٹ میں موجود سپلائی کو اٹھوانے کے حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورا لامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے معروف دودھ’’لیکٹالس ‘‘میں سالمولینا وائرس کے انکشاف پر پنجاب میں بچوں پر اثرات کے حوالے سے سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے 3روز میں سروے مکمل کر کے رپورٹ کی روشنی میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ لیکٹالس دودھ کے استعمال سے دیگر ممالک میں متعدد بچوں کے متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ مضر صحت ، غیر معیاری فارمولا ملک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ریگولیشن بنا چکی ہے اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سروے رپورٹ کی روشنی میں تمام سپلائی مارکیٹ سے سیمپل فوری اٹھوانے سمیت مزیدلائحہ عمل مرتب کرے گی۔انہوں نے مزید واضع کیا کہ سالمولینا وائرس جانوروں کی انٹریوں کی بیماریوں کے نتیجے میں پھیلنے والا وائرس ہے، اس وائرس سے بچوں میں ڈائریا، قے اور معدے کے شدید درد کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔