منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

شوگر کے ایسے 11نقصانات جن کے بارے میں ہر کوئی نہیں جانتا

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)بلڈ شوگر بڑھ جانا سر پر پیر تک ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے متعدد طبی پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے جن کے خطرات سے واقف ہوکر آپ کو ان سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔لگ بھگ ہر ایک کو ذیابیطس کے نتیجے میں جسمانی تباہی کے بارے میں معلوم ہے مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی روک تھام بالکل ممکن ہے۔ان کے بقول اگر آپ ذیابیطس کے شکار ہوجاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں آپ اپنی بنیائی، گردوں یا ٹانگوں سے

محروم ہوجائیں گے، ایسا ہونا بہت مشکل ہوتا ہے اور آپ ذیابیطس کےاثرات کو آگے بڑھنے سے روک سکتے ہیں یہاں تک کے ریورس بھی کرسکتے ہیں۔ تاہم ذیابیطس کے نتیجے میں جو خاموش پیچیدگیاں آپ کے جسم کو نشانہ بناسکتی ہے ان سے آگاہ ہونا نہ صرف ذیابیطس کو کنٹرول رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ آپ کا علاج بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ آپ کو مسوڑوں اور دانتوں کے انفیکشن کا زیادہ سامنا ہوسکتا ہے ذیابیطس کے شکار افراد کے منہ میں تھوک یا لعاب دہن زیادہ نہیں بنتا جس کے نتیجے میں منہ خشک ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں دانتوں اور مسوڑون کے امراض کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ منہ کی صحت کو معمول پر رکھنے کے لیے آپ کو بلڈ شوگر کا لیول معمول پر رکھنا پڑتا ہے، تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے دانتوں اور مسوڑوں کا چیک اپ معمول بنالیں ورنہ ان سے محرومی کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ ذیابیطس کے شکار افراد کو برش کے حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پیشاب کی نالی کا انفیکشن کا خطرہ زیادہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار لگ بھگ دس فیصد افراد کو پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہونے کے خطرے کا سامنا عام لوگوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔ پیشاب میں موجود شکر بیکٹریا کی

نشوونما کا میدان بن جاتا ہے جبکہ ذیابیطس کے نتیجے میں مثانے کے خلیات کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور اس کا خمیازہ بھی مریضوں کو اٹھانا پڑتا ہے تاہم اینٹی بائیوٹکس ادویات کے ذریعے اس انفیکشن پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ یاداشت اور دماغی تیزی پڑسکتے ہیں ماند متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں ذیابیطس ٹائپ ٹو اور دماغی تنزلی کے مسائل کے درمیان تعلق کو واضح کیا گیا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے شکار 60 سال سے زائد عمر

کے افراد میں ڈیمنیشیا (دماغی تنزلی کے امراض) کا امکان 70 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسولین جسم کے نادر سیکھنے اور یاداشت کو تیز رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ذیابیطس سے دماغ کو جانے والی خون کی شریانوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے جس سے خلیات کو خون اور دیگر نیوٹریشن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔ ڈپریشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ذیابیطس کے مریضوں میں ڈپریشن کا خطرہ عام افراد کے مقابلے میں دو

سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس ڈپریشن کو بڑھانے میں کردار ادا کرتا ہے اور یہ ڈپریشن ذیابیطس کے خطرے کو زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ دماغی اسکین سے معلوم ہوا ہے کہ گلوکوز لیول میں تبدیلیوں سے دماغ کے مخصوص حصے خاص طور پر متاثر ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ان کے اندر تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمونز کی سطح بڑھ جاتی ہے جس سے انسولین کی مزاحمت

بڑھ جاتی ہے اور پیٹ میں چربی جمع ہونے لگتی ہے۔ تاہم جسمانی طور پر سرگرم رہ کر ذیابیطس کے مریض اس خطرے کو کافی حد تک ٹال سکتے ہیں کیونکہ گھر سے باہر کی تازہ ہوا اور سماجی مصروفیات ڈپریشن کو غلبہ پانے نہیں دیتے۔ ہاضمے کے مسائل ذیابیطس کے مریضوں کے معدے کے اعصاب کا نظام بھی متاثر ہوسکتا ہے جو غذا کو ہاحمے کی نالی میں منتقل کرتا ہے۔ جب یہ نظام کام نہیں کرتا تو کھانا زیادہ طویل وقت تک آپ کے معدے

میں رہتا ہے جس کے نتیجے میں کئی طبعیت پر بھاری گزرنے والی علامات کا سامنا ہوتا ہے جیسے سینے میں جلن، متلی، قے، گیس پیدا ہونا، تھوڑا کھانا کھاتے ہی پیٹ بھرنے کا احساس اور کھانے کی خواہش ختم ہوجانا وغیرہ۔ اگر تو آپ معدے کے مسائل کے شکار ہیں تو اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے غذائی عادات کو اپنائیں جیسے کم غذا کا اسعمال یا زیادہ چربی یا فائبر والی خوراک سے پرہیز۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنی ادویات میں تبدیلی کی بھی ضرورت

ہوسکتی ہے۔ بنیائی کو نقصان مختصر مدت کے لیے گلوکوز لیول میں کمی بیشی آنکھوں کی پتلی کی سوجن کا باعث بن سکتی ہے جس کے نتیجے میں نگاہ دھندلا جاتی ہے۔ درھقیقت جب ذیابیطس کے مریض اپنا علاج شروع کرتے ہین تو ایسا لگتا ہے کہ بنیائی زیادہ بدتر ہوگئی ہے حالانکہ وہ معمول پر ہوتی ہے صرف بلڈ شوگر لیول اوپر نیچے ہونے کے نتیجے میں پتلی اپنی ساخت بدل لیتی ہے تاہم آنکھیں چند ہفتوں میں خود کو ایڈجسٹ کرلیتی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے نتیجے میں بنیائی کے لیے سنگین مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جن میں آنکھوں کی پشت پر موجود خون کی شریانوں کو نقصان پہنچنا، موتیا اور کالا و سبز موتیا وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ مریض ہر سال اپنی آنکھ کا جامع تجزیہ کروائیں تاکہ بنیائی کے مسائل کو جلد از جلد سامنے لایا جاسکے کیونکہ اس صورت میں ان کا علاج زیادہ بہتر ہوجاتا ہے۔ کانوں میں گھنٹیاں بجنا ذیابیطس کے مریضوں

کے کانوں میں موجود اعصاب کو بھی نقصان پہنچتا ہے جس کے نتیجے میں انہیں گھنٹیاں سنائی دینے لگتی ہیں۔ اپنے بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھ کر اس علامت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ نیند کے مسائل ذیابیطس کے شکار افراد میں خراٹوں سمیت دیگر نیند کے مسائل کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کے خیال میں اس کی وجہ جسمانی وزن زیادہ ہونا ہے جو خراٹوں اور ذیابیطس دونوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اس کی ایک وجہ

انسولین کی مزاحمت بھی ہوسکتی ہے، دبلے پتلے افراد کو انسولین کی مزاحمت کے نتیجے میں خراٹوں یا نیند کے دوران سانس کے نظام میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں دیگر سنگین مسائل کا خطرہ بھی بڑھتا ہے جن میں ہائی بلڈ پریشر بھی شامل ہے۔ اس کا مناسب علاج عام طور پر ایک ماسک نیند کے دوران چڑھا کر کیا جاتا ہے جو سانس کی گزرگاہ کو کھلا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جگر پر چربی چڑھنے

کا خطرہ یہ ایک دوہرا خطرہ ہے درحقیقت اگر کسی شخص کے جگر پر چربی چڑھ جائے تو اس کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اسی طرح اگر ذیابیطس کا شکار پہلے ہو تو جگر کے مرض کا امکان بھی ہوتا ہے۔ دونوں صورتوں میں یہ تعلق نقصان دہ ہوتا ہے تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے شکار 80 فیصد افراد کے جگر پر چربی چڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ یہ چربی خون میں گلوکوز کے لیول کو کنٹرول کرنا

مشکل بنا دیتی ہے۔ جگر پر چربی کی اکثر علامات نہیں سامنے آتی مگر اس سے سوجن اور درد کی شکایت ضرور پیدا ہوتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جگہ اپنا کام معمول کے مطابق نہیں کرپاتا۔ جسمانی وزن میں معمولی کمی اور کاربوہائیڈریٹ کا استعمال کم کردینے سے جگر کی چربی ڈرامائی انداز سے بہتر ہوجاتی ہے۔ پیروں کے امراض کا خطرہ ذیابیطس کے مریضوں میں پیروں کے مسائل عام ہوتے ہیں مگر عام اقدامات کے ذریعے اس سے

تحفظ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ذیابیطس سے پیروں کے اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے جس سے وہ بے حس ہوجاتے ہیں اور ان میں درد، ٹھنڈ، گرمی یا دیگر احساسات ختم ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ اس ابتدائی علامات کو شناخت نہیں کرپاتے تو آپ کے پیر بہت جلد انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں جبکہ خون میں گلوکوز کی بہت زیادہ مقدار خون کی شریانوں کو اپنا ہدف بناکر پیروں کے انفیکشن کو ٹھیک کرنے کا عمل سست کردیتی ہے اور زیادہ سنگین صورتحال ہونے

پر پیر کو کاٹنا بھی پڑجاتا ہے۔ مگر اس کا حل بہت آسان ہے بس روزانہ اپنے پیروں کو دیکھ کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کے اعصاب کام کررہے ہیں۔پیروں کو صاف رکھیں اور سردیوں میں کریم کے ذریعے جلد میں کریکس نہ پڑنے دیں جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ دل کو اوورٹائم کام کرنا پڑتا ہے ذیابیطس کے شکار افراد میں امراض قلب کا خطرہ دو سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کی خون کی

شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر جیسے عوامل کا خطرہوتا ہے۔ نوے فیصد ذیابیطس کے امراض میں مبتلا افراد میں ایک یا اس سے زائد امراض کا شکار ہوتے ہیں۔ شریانوں میں اکڑن کے نتیجے میں امراض قلب کا امکان بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ خوشی قسمتی سے اچھا طرز زندگی ذیابیطس اور امراض قلب دونوں کی روک تھام کرسکتا ہے۔ تمباکو نوشی سے گریز، جسمانی وزن میں کمی، صحت مند بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو برقرار رکھنا، جسمانی سرگرمیاں اور گلوکوز لیول کو ایک حد تک رکھنا وغیرہ چند بنیادی نکات ہیں

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…