بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

مذہبی جماعت کا احتجاج ختم: فیض آباد انٹرچینج کھولنےکا فیصلہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد ۰نیوز ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی اہم شاہراہ فیض آباد انٹرچینج کو چھ دن بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یہ اقدام مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث طویل بندش کے بعد کیا گیا۔انتظامیہ نے فیض آباد کی طرف جانے والے راستوں سے کنٹینرز ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ میٹرو بس سروس کو بھی فیض احمد فیض اسٹیشن سے ائیرپورٹ تک دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ اڈوں، ہوٹلز، ہاسٹلز، ریسٹورینٹس اور دکانوں کو کھولنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیض آباد مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بھی دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔دوسری جانب، لاہور میں بھی پانچ دن بعد اورنج لائن ٹرین، اسپیڈو بس اور میٹرو بس سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔تاہم شہر کے کچھ علاقے اب بھی متاثر ہیں، جہاں چوک یتیم خانہ، ملتان روڈ، بابو صابو اور اسکیم موڑ کے راستے تاحال بند ہیں، اور ان مقامات پر کنٹینرز اور خار دار تاریں بدستور موجود ہیں۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…