دردکش ادویات کے استعمال سے دل کی بیماری کا خطرہ

6  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی تحقیق کے مطابق درد سے بچاؤ کی ادویات کے استعمال سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔خیال رہے کہ آئی بروفین، نیپروکسن اور ڈائیکلو فینک جیسی اینٹی فلیمیٹری درد کی ادویات کا استعمال دنیا بھر میں عام ہے۔برٹش میڈیکل جرنل کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں ایسے دس لاکھ عمر رسیدہ لوگوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا

جو دردکش ادویات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔اس تحقیق کے لیے برطانیہ، ہالینڈ، اٹلی اور جرمنی کے شہریوں کا انتخاب کیا گیا اور ان شہریوں کا موزانہ ان لوگوں سے کیا گیا جو دردکش ادویات کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔اٹلی کی یورنیورسٹی ‘میلانو بیکوکا’ سے وابستہ محققین کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ اینٹی فلیمیٹری ادویات کا استعمال کرتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ 19 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

برطانیہ کے ماہرینِ صحت کے بقول اس تحقیق میں عمر رسیدہ لوگوں کی صحت کے بارے میں تحقیق کی گئی ہے اس لیے 65 سال سے کم عمر کے لوگ اس تحقیق سے متاثر نہیں ہوتے لیکن عمر رسیدہ لوگوں کے لیے یہ تحقیق باعثِ تشویش ہو سکتی ہے۔ادھر برطانیہ میں امراضِ قلب کے رفاہی ادارے ‘برٹش ہارٹ فاونڈیشن’ کے مطابق مریضوں کو ان ادویات کا کم سے کم استعمال کرنا چاہیے۔برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر پیٹر

ویزبرگ کے بقول ‘ کافی برسوں سے یہ بات عیاں ہے کہ ایسے افراد جن میں دل کی بیماری ہونے کا خطرہ ہو انھیں ان ادویات کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے۔’پروفیسر ویزبرگ کے مطابق ان ادویات سے وہی لوگ متاثر ہوتے ہیں جو ان کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جبکہ کبھی کبھار کا استعمال نقصان دہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…