ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گاجر کا تیل بالوں کو بڑھانے میں مفید

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالوں کو لمبا، گھنا اور چمکدار رکھنے کی خواہش ہر شخص رکھتا ہے تاہم ہمارے روز مرہ کے معمولات اور غذا کی وجہ سے یہ آرزو پوری نہیں ہوتی۔خوبصورتی اور بالوں کا براہ راست تعلق ہے یہی وجہ ہے کہ اگر آپ کو گھنے، کالے اور لمبے بالوں والا شخص نظر آجائے تو دل میں ایک تمنا پیدا ہوجاتی ہے اور پھر آپ چند دن کے لیے بالوں کا خیال رکھنے لگتے ہیں

تاہم یہ سلسلہ زیادہ عرصے نہیں چل پاتا۔ روکھے پھیکے، بے جان بال ایک بہترین شخصیت کو ماند کر سکتے ہیں اس کے برعکس خوبصورت، جاندار اور چمکدار بال کسی معمولی شخصیت کو بھی نہایت شاندار اور پرکشش بنا کر پیش کرتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: بال لمبے کرنے کا آسان نسخہ بالوں کو لمبا، گھنا اور چمکدار رکھنے کے لیے مختلف تجربات کیے جاتے ہیں حتیٰ کہ کچھ لوگ تو ادویات تک کھانے سے گریز نہیں کرتے جس کے نتیجے میں بعض اوقات انہیں گنج پن جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہم آپ کو بتاتے ہیں بالوں کو سیاہ، چمکدار اور لمبے کرنے کا آسان طریقہ سردیوں میں عام طور پر بالوں میں خشکی کی شکایت ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بالوں کی نشوونما بھی رک جاتی ہے تاہم انہی سردیوں میں ایک سبزی ایسی آتی ہے جو بالوں کے مسائل سے چھٹکارا دینے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔اگر آپ کے سر میں خشکی ہے اور اس کی وجہ سے بال تیزی سے گر رہے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ سردیاں آپ کے لیے فائدے مند ہیں کیونکہ سردیوں کے موسم میں گاجر کی پیدوارا بڑھ جاتی ہے جس کا تیل آپ کو بالوں کے مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔تیل بنانے کا طریقہ سرسوں کا تیل  خشک گاجر  ثابت خشک ملیٹھی• لیموں• ثابت لال مرچ• ویجیٹبل آئلایک برتن میں سرسوں کے تیل کو ڈال کر اس میں تمام اجزا شامل کریں اور پھر اُس میں لیموں کے چند قطرے ملائیں، اب اسے چولہے پر 15 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں

(جن لوگوں کے سر میں زخم ہے وہ لوگ لال مرچ استعمال نہ کریں)۔جب تیل پک جائے تو اسے چھان کر ایک علیحدہ بوتل میں رکھ لیں اور ہفتے میں 2 بار اس سے مالش کریں ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کے بال تیزی سے لمبے اور گھنے ہوں گے بلکہ ان میں چمک بھی پیدا ہو گی۔نوٹ : جن لوگوں کے سر میں کسی بھی قسم کا زخم ہے وہ طبیب سے مشورے کے بعد اس تیل کو استعمال کرے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…