منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

انڈیا: نوزائیدہ بچے کو غلطی سے مردہ قرار دینے والے دو ڈاکٹر برطرف

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں ایک ہسپتال نے دو ڈاکٹروں کو غلطی سے ایک نوزائیدہ بچے کو مردہ قرار دینے پر برطرف کر دیا ہے۔ نجی ہسپتال میکس کے ڈاکٹروں نے 30 نومبر کو ایک مردہ بچے کی پیدائش کے بعد پیدا ہونے والے جڑواں بچے کو مردہ قرار دیا تھا۔جب بچے کے والدین اس کی آخری رسومات کے لیے جا رہے تھے تو انھیں راستے میں پتہ چلا کہ بچہ زندہ ہے۔

اس واقعے پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا اور انڈیا میں ایک بار پھر مہنگے پرائیوٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کيئر کے معیار پر بحث چل پڑی۔میکس ہسپتال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘ماہرین سے بنیادی غور خوض کرنے کے بعد یہ سخت کارروائی کی گئی ہے۔’ابھی اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جن میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے بیرونی ماہرین بھی شامل ہیں

لیکن ہم نے علاج کرنے والے دونوں ڈاکٹروں کی خدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’یہ بھی پڑھیں ’آخری رسومات کےراستے میں بچے کی لاش زندہ نکلی‘’میری بچی زندہ ہے، اسے مجھ سے چرا لیا گیا’اس معاملے میں حکومت کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق جڑواں بچے کے دادا نے کہا کہ صدمے کے مارے اہل خانہ بھاگ کر اپنے نوزائيدہ کو پاس کے ہسپتال میں لے گئے جہاں انھیں یہ بتایا گیا کہ بچہ ابھی زندہ ہے۔

حالیہ مہینوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب ہندوستان کے کسی نجی ہسپتال پر لاپروائی برتنے کا الزام لگا ہے۔ گذشتہ ماہ ایک دوسرے ہسپتال میں ایک بچی کی ڈینگی بخار سے موت ہو گئی تھی، جس کے بعد بچی کے والدین نے ہسپتال پر علاج کے لیے زیادہ پیسہ لینے کا الزام لگایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…