جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

شوگر اور بلڈ پریشر سے نجات کا بہترین اور آزمایا ہوا نسخہ

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب  ڈیسک )کیا آپ زندگی میں موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے امراض سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو بس گاڑی کا استعمال چھوڑ کر بسوں پر سفر کریں اور گھر کے بنے کھانے کو ہی استعمال کریں۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کسی پرہجوم بس میں کھانے کا ڈبہ پکڑ کر سفر کرنا دیکھنے میں چاہے جتنا بھی خراب لگے مگر یہ انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

درحقیقت فٹ اور صحت مند رہنے کا اصل راز ہی گاڑی کا استعمال چھوڑنے اورگھر کے بنے کھانوں کے استعمال میں چھپا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اپنے طرز زندگی میں ان دو معمولی تبدیلیوں سے آپ مجموعی صحت پر حیرت انگیز مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ بھر میں 11 بار گھر کا بنا کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔اسی طرح جو لوگ روزانہ اپنی گاڑی کی بجائے پبلک ٹرانسپوٹ سے سفر کرتے ہیں ان میں ذیابیطس کا امکان 34 فیصد، ہائی بلڈ پریشر کا 27 فیصد اور موٹاپے کا خطرہ 44 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔اسی حوالے سے کینیڈا میں ہونے والی ایک الگ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں وہ آسان سے دکانوں تک چہل قدمی کرکے جاسکیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔دونوں تحقیق کا نچوڑ یہ ہے کہ پبلک ٹرانسپوٹ اور مختصر چہل قدمی کے متعدد طبی فوائد ہوتے ہیں جبکہ باہر کے چٹ پٹے کھانوں کی بجائے گھر کی تیار کردہ خوراک کا استعمال جسمانی وزن کو کم رکھنے اور بیماریوں سے بچنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران گھر کے بنے کھانوں کے فوائد کا جائزہ ایک لاکھ سے زائد افراد میں لیا گیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ جو لوگ باہر کی بجائے گھر کے کھانے استعمال کرتے ہین انہیں موٹاپے اور ذیابیطس سے کافی ھد تک تحفظ ملتا ہے۔یہ تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سائنٹیفک سیشن 2015 کے دوران پیش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…