جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فوجی خودکشیوں اور بیماریوں کے باعث مرنے لگے

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد بغیر کسی جنگ میں حصہ لیے خودکشیوں، بیماریوں اور حادثات کے باعث مرنے لگی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ہر سال 2 بٹالین کے برابر فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خودکشی، بیماری اور حادثات کے سبب بھارتی فوج کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق

جان گنوانے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 16 سو سالانہ ہوگئی۔ یہ تعداد میدان جنگ اور مختلف آپریشنز میں اہلکاروں کی ہلاکتوں کے مقابلے میں 12 گنا زیادہ ہے۔بھارتی آرمی چیف بین روات کا کہنا ہے کہ ہرسال 2 بٹالین جتنے فوجیوں کا مرنا تشویش کی بات ہےسنہ 2014 سے اب تک بھارت کی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے 6 ہزار 5 سو اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک بھارتی فوجی اہلکار تیج بہادر یادیو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں اس نے بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کردیا تھا۔تیج بہادر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوجیوں کو مناسب خوراک نہیں دی جارہی اور اکثر انہیں رات کو بھوکا سونا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ڈیوٹیاں انجام دینے میں مشکل کا شکار ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب

سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ذہنی تناؤ کے باعث سب سے زیادہ خودکشیاں بھارت میں ہوتی ہیں۔گویا بھارت میں صرف فوجیوں میں ہی نہیں بلکہ عام افراد میں بھی خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذہنی امراض کا شکار افراد میں سے ڈپریشن کے تقریباً 50 فیصد مریض بھارت، چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…