جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

بزرگ افراد ’الزائمر ‘ سے بچاؤ کے لیے ویڈیو گیم کھیلیں

datetime 4  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طبی ماہرین کہتےہیں معمر افراد کےلیےویڈیو گیمزکھیلنا مفید ہے ۔ویڈیو گیم کھیلنے والے افراد میں یادداشت کمزور ہونے والے مرض کےامکانات کم ہوجاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں دس سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آیا کہ کچھ مخصوص نوعیت کے ویڈیو گیمز کھیلنے سے

بڑھتی ہوئی عمر کے افراد میں یادداشت کمزور ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ تحقیق کے لیے مختلف اقسام کی ذہنی صلاحیتوں کے حامل اٹھائیس سو سے زائدمعمر افراد کی ذہنی سطح جانچنے کے لیے تجربہ کیاگیا‘ تجربے میں انہیں کچھ مخصوص ویڈیو گیمز کھیلنے کے لیے کہا گیا جن میں ایک وقت میں کئی کام انجام دینے ہوتے ہیں یعنی یہ ویڈیو گیمز ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے ۔ امریکی ادارے یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی اس تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ جن معمر افراد نے ویڈیو گیمز کھیلے ‘ ان کی ذہنی صلاحیت اوریاداشت دوسروں کے مقابلے میں انتیس فیصد بہتر تھی۔ امریکی ادارےکی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ ویڈیو گیمز کھیلنے والے افراد جن کی عمریں 20 سے 79 سال کے درمیان تھی‘ ان کے ذہن پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات کی شرح زیادہ تھی جبکہ وہ افراد جن کی عمریں 60 سے 85 سال کے درمیان تھیں ‘ ان کے ذہن پر اس شرح سے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ تاہم مجموعی طور پر ان کی ذہنی کارکردگی کی بنیا د ان تمام افراد سے بہتر رہی جنہوں نے کبھی کوئی ویڈیو گیم نہیں کھیلا تھا الزائمر ایک دماغی مرض ہے جو عموماً 65 سال سے زائد عمر کے افراد میں عام ہے۔ اس مرض میں انسان اپنے آپ سے متعلق تمام چیزوں اور رشتوں کو بھول جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق الزائمر اموات کی وجہ بننے والی بیماریوں میں

چھٹے نمبر پر ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق خون میں شکر کی مقدار کی کمی سے یادداشت کی کمی واقع ہونے لگتی ہے اور یہی الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض کا سبب بنتی ہے۔ خون میں شکر کی مقدار اور سطح کو نارمل حالت میں رکھ کر اس بیماری کو روکنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…