اگر آپ ایسے ماحول میں ملازمت کر رہے ہیں تو آپکی جان بھی جاسکتی ہے،چینی اخبار کی تشویشناک رپورٹ

3  دسمبر‬‮  2017

بیجنگ (نیوز ڈیسک)بہت زیادہ دباﺅ والی ملازمت آپ کیلئے جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔یہ انکشاف ایک جدید تحقیق میں ہوا ہے۔ایک چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بہت زیادہ دباﺅ سے دل کی بیماریاں اور فالج کے خطرے کا زیادہ امکان ہوتاہے۔چین کے شہر گوانگ ڑھو میں واقع ساﺅدرن میڈیکل یونیورسٹی کے محقق ڈینگلی ڑھو نے کہاکہ بہت زیادہ دباﺅ والی ملازمت میں آپ کے غیر صحتمندانہ رویﺅں کھانے کے اوقات میں بے ترتیبی کی عادات ، تمباکو نوشی اور ورزش کی کمی جیسے امکانات زیادہ پائے جاتے ہیں۔

مطالعے میں یہ تحقیق کی گئی کہ زیادہ دباﺅ والی ملازمتوں میںکم دباﺅ والی ملازمتوں کے برعکس دل کی بیماریوں اور فالج کے 22فیصد زیادہ خطرہ موجود ہوتاہے جبکہ خواتین ملازمین میں خطرے کی یہی شرح مردوں کی نسبت 10فیصد زیادہ ہے۔ڑھو نے کہاکہ تحقیق اس بات کا احاطہ کرتی ہے کہ ملازمت کے دوران کام کا دباﺅ کے باعث بلند فشار خون اور ہائی کولیسٹرول جیسے دوسرے امراض بھی لاحق ہوتے ہیں۔یہ تحقیق دماغ سے متعلق ایک تحقیقی جریدے نیورو لوجی میں شائع ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…