بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اگر آپ پرسکون نیند حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان آسان 9نسخوں پر عمل کریں

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آج کے تیزی سے بھاگتے دور میں نیند محض ایک ضرورت نہیں بلکہ ایک لکژری بن گئی ہے۔ خاص طور سے ہماری جنریشن کے لیے ایک اچھی نیند کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ ہمیں دیر سے سونے کی عادت ہوتی ہے اور کالج یونیورسٹی اور آفس جانے کے لیے ہمیں صبح سویرے اٹھنا پڑتا ہے۔ جس کے باعث ہم دن بھر تھکا وٹ اور سستی محسوس کرتے ہیں۔ نیند کی بے ترتیبی و بے قائدگی کے باعث اکثر لوگ انسومنیا insomnia جیسے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس میں ہمیں

پوری پوری رات نیند ہی نہیں آتی۔ دن بھر کی تھکان اور محنت کے بعد جب انسان تھکا ہارا بستر پہ لیٹتا ہے تو اس کی یہ ہی خواہش ہوتی ہے کہ جلد از جلد نیند اسے اپنے آغوش میں لے لے۔ ایسے وقت میں نیند کا نہ آنا پریشانی اور اکتاہٹ کا باعث بنتا ہے۔ جب گھر میں سب چین کی نیند سو رہے ہوں اور آپ بستر پر محض کروٹیں بدل رہے ہوں تو یہ کیفیت بڑی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ انسومنیا سے بچنے اور پرسکون نیند کے لیے ان آسان نسخوں پر عمل کرکے دیکھیے۔ ہم امید کرتے ہیں ان سے آپ کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا اور آپ مزے سے سو سکیں گے۔ میلاٹونین یہ ایک ہارمون ہے جس سے آپ کی سونے اور اٹھنے کی سائیکل میں ایک باقائدگی رہتی ہے۔ یہ آپ کے سونے اور اٹھنے کے اوقات کا حساب رکھتا ہے۔ اس ہارمون کے اضافے سے نیند کے اوقات میں ترتیب پیدا ہوتی ہے۔ آپ کو ایسی غذا کا استعمال بڑھانا چاہیے جس سے جسم میں میلاٹونین کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ جیسے کے اناناس، کیلے، کینو، ٹماٹر، جو اور مکئی۔ گرم دودھ یہ نسخہ آپ کو آپ کی امی نے ضرور بتایا ہوگا جب آپ نے ان سے نیند نہ آنے کی شکایت کی ہوگی۔ جی ہاں! گرم دودھ پینے سے نیند اچھی آتی ہے۔ خاص طور سے سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ پینا پرسکون نیند کا ضامن ہے۔ دودھ سے جسم میں کیلثیم بنتا ہے جس سے جسم میں میلاٹونینکی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دودھ سے اعصاب کو سکون بھی پہنچتا ہے اور آپ کووہ وقت یاد آنے لگتا ہے جب

آپ کی امی پیار سے تھپک کے آپ کو سلاتی تھیں۔ جڑی بوٹیوں کا استعمال بالچھڑ ایک خاص جڑی بوٹی ہے جوکہ اچھی نیند کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ کیپسولز کی شکل میں کسی بھی ہربل شاپ پہ باآسانی دستیاب ہے۔ نیند کی گولیوں کے بجائے ان کیپسولز کا استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے آپ اٹھنے کے بعد سست نہیں بلکہ تر وتازہ محسوس کریں گے۔ سونے سے ایک گھنٹہ پہلے دو کیپسولز کھانے سے آپ کو رات بھر پرسکون نیند آئے گی۔ کچھ کھا کے سونا سونیسے پہلے کوئی چیز چبا نے سے بھی نیند اچھی آتی ہے۔

کاربوہائیڈریٹس کے ا ستعمال سے دماغ میں ٹرائپ ٹوفینtryptophanنامی کیمیکل داخل ہوجاتا ہے جس سے سیروٹونین serotonin بنتا ہے۔ یہ دماغ کے اندر پیدا ہونے والا ایک کیمیکل ہے جس سے نیند آتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے کھانے جن میں میگنیثیم ہو، جیسے ہرے پتے والی سبزیاں، اچھی نیند کے لیے مفید ہیں۔ نیند کے لیے پرفیوم لیونڈر تیل کی خوشبو سے انسان غشی میں جانے لگتا ہے۔ اس تیل کے چند قطرے سونے سے پہلے ماتھے اور کنپٹی پہ لگائیں۔ آپ را ت بھر چین کی نیند سوئیں گے۔

اسی طرح چنبیلی کے تیل کو کلائیوں پر لگانے سے بھی آپ رات بھر پرسکون رہیں گے۔ رات کو نہانا بچپن میں آپ کی امی اکثر سونے سے پہلے آپ کو گرم پانی سے نہلاتی ہونگی۔ بڑے ہونے کے بعد بھی آپ یہ روایت قائم رکھ سکتے ہیں۔ نہانے سے جسم اور ذہن کو سکون پہنچتا ہے۔ سونے سے آدھا گھنٹہ قبل سونا اچھی نیند کے لیے مفید ہے۔ مزید ذہنی سکون کے لیے آپ نہانے کے پانی میں چند قطرے چنبیلی یا لیونڈر کا تیل ڈال سکتے ہیں۔ چھوٹی سی جھپکی بے وقت لی گئی آپ کی ایک چھوٹی سی جھپکی آپ کی پوری رات خراب کرسکتی ہے۔

کوشش کریں کہ اپنے مقرر کردہ وقت پر ہی سوئیں تاکہ آپ کی نیند کا شیڈول خراب نہ ہو۔ خود کو یہ بار بار بتاتے رہیں ہیں کہ رات سونے کے لیے ہے اور دن کام کے لیے۔ پر سکون ماحول اپنے بیڈروم کو گھر کا سب سے پر سکون کمرہ بنائیں۔ آپ کا بستر اور تکیہ انتہائی آرام دہ ہونا چاہیے۔ سوتے ہوئے کمرے میں اندھیرا رکھیں۔ کمرے میں ہلکی سی ٹھنڈک ہونی چاہیے۔ مراقبہ سونے سے پہلے ہلکی پھلکی ورزش اور یوگا بھی اچھی نیند کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے آپ کے اعصاب کو سکون پہنچتا ہے۔ ان نسخوں پہ عمل کریں اور اچھی اور پر سکون نیند کے مزے لوٹیں!

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…