جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وائی فائی کے چھوٹے بچوں کے دماغ پر تباہ کن اثرات،تحقیقی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وائی فائی سے ہم بہت فائدہ اٹھاتے ہیں اور اب اسے اپنی زندگی کا لازمی حصہ سمجھنے لگے ہیں لیکن ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وائی فائی کے سگنلز بچوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ نومولود کے لئے یہ سگنلز زہر قاتل ثابت ہوتے ہیں ۔ Journal of Microscopy and Ultrastructureمیں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق والدین کا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے سگنلز سے بچائیں ،ایسے سگنلز بچوں کے لئے بالعموم اور ماں کے پیٹ میں موجود بچوں کے لئے بالخصوص خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔تحقیق کاروں

نے تمام حاملہ ماﺅں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ موبائل فونز کو بھی نہ لے کر چلیں کیونکہ ان میں سے نکلنے والی شعاعیں پیٹ میں موجود بچے کے لئے مضر ہیں۔تحقیق کاروں کے مطابق بڑوں کی نسبت بچوں کے دماغ وائی فائی اور موبائل کی شعاعوں کو زیادہ جذب کرتے ہیں ۔ بچوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر مایا کلین کا کہنا ہے کہ حاملہ ماﺅں کو یہ بات معلوم ہونی بہت ضروری ہے کہ یہ شعاعیں پیٹ میں موجود ان بچوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں جن کا ابھی دماغ بننے کے مراحل میں ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں بچوں میں دماغی امراض میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک تشویشناک بات ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان شعاعوں سے محفوظ رہنے کے لئے ہمیں چاہیے کہ ہم ان اشیاءکو فاصلے پر رکھ کر استعمال کریں۔ مثال کے طور پر لیپ ٹاپ اور انسان کا آپسی فاصلہ کم از کم 19سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔ قارئین کی دلچسپی کے لئے یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگر آپ وائی فائی سگنلز کے درمیان ایک سال تک موجود رہیں تو آپ کا جسم شعاعوں سے اتنا متاثر ہوگا جتنا اگر آپ 20منٹ کی موبائل کال کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…