لیموں کے ساتھ زیتون کے تیل کا استعمال، ایسا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

2  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زیتون کے تیل کی افادیت کا ہر کوئی قائل ہے اس کے ساتھ ساتھ لیموں کا استعمال بھی انتہائی مفید ہے مگر ان دونوں کو اگر ملایا جائے تو ایک قدرتی نادر نسخہ وجود میں آتا ہے، آرگینک فوڈ میڈیسن کا کہناہے کہ اس نسخے کی تیاری کا طریقہ صرف اتنا ہے کہ دونوں کو آپس میں مکس کر لیا جائے

اور اس کے فوائد بے شمار ہیں جیسا کہ اگر آپ کے ناخنوں کا کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہے یا آپ انہیں مزید صحت مند اور چمک دار بنانا چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے یہ آمیزہ دس منٹ کے لیے ناخنوں پر لگائیں، اگر آپ اپنے بالوں کو چمکدار او رمضبوط بنانا چاہتے ہیں اور خشکی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی لیموں اور زیتون کا یہ نسخہ کمال ہے، اس کی مالش عام تیل کی طرح اپنے بالوں میں کرنے کے بعد اس کے نتائج سے فائدہ اٹھائیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو بدہضمی اور پیٹ میں گیس کی شکایت رہتی ہے تو ایسی صورت میں بھی لیموں اور زیتون کے تیل کا نسخہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے، جبکہ جوڑوں کے درد سے نجات کے لئے بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس قدرتی نسخے میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں اور یہ آنتوں کی تنگی اور بندش بھی دور کرتا ہے۔ اس طرح یہ قبض کیلئے انتہائی مفید نسخہ ہے، زیتون کا تیل نقصان دہ کولیسٹرول کا لیول کم کرنے اور دوران خون کو بہتر کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اس کے علاوہ لیموں میں اندرونی سوزش کو دور کرنے والے اجزاء موجود ہیں، ان خوبیوں سے یہ نسخہ دوران خون اور دل کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…