جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

لاہور کے اس نوجوان نے چند ماہ میں ہی 66 کلو وزن کم کر ڈالا ، مگر کیسے؟وہ بات جو ہر موٹا پاکستانی شخص ضرورجاننا چاہے گا

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں موٹاپا ایک وبا کی طرف پھیلتا جا رہا ہے اور موٹاپے کا شکار افراد کی زندگی اس کے باعث اجیرن بن جاتی ہے ۔ دنیا میں ایسے بہت سے افراد ہیں جنہوں نے نہ صرف موٹاپے کو شکست

دی بلکہ اپنے عزم اور ہمت سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا انہی میں ایک نوجوان لاہور سکول آف اکنامکس میں ایم بی اے کے طالبعلم علی بٹ بھی ہیں۔ علی بٹ ایک وقت میں 148کلو گرام کے بھاری بھرکم نوجوان تھے اور پھر انہوں نے اس موٹاپے سے نجات پانے کا عزم کیا اور اپنے خوراک اور سخت ورزش سے اپنے وزن میں 66کلو گرام کی حیرت انگیز کمی لانے میں کامیاب ہو گئے ۔ علی بٹ کا کہنا ہے کہ وزن میں کمی کا خواب صرف خوراک کم کر کے پورا نہیں کیا جا سکتا بلکہ آپ کو یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ آپ کس قسم کی خوراک کھارہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی زیادہ توجہ پروٹین والی غذاؤں اور انڈوں پر رکھی اور باقاعدگی سے سخت ورزش بھی کرتے رہے۔علی بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماضی میں وہ ایک انتہائی موٹے نوجوان نظر آتے تھے تاہم خوراک اور سخت ورزش نے انہیں بعد میں ایک سمارٹ اور خوبصورت جسم کے مالک نوجوان میں تبدیل کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…