اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زیتوں کا تیل اور لیموں دونوں ہی صحت بخش غذائوں کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ اطبا زیتون کے پھل، تیل کو کئی امراض میں استعمال کرتے ہیں تاہم اب ایک ایسا ہی نسخہ سامنے آیا ہےجو نہصرف ناخنوں کی حفاظت ،بالوں
کی حفاظت اور ان کو چمکدار اور مضبوط اور خشکی سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ بدہضمی اور پیٹ میں گیس کی شکایت پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس نسخہ کو تیار کرنے کیلئے ایک چمچ زیتون کے تیل میں لیموں کے رس کے چند قطرے ڈال لیں اور نسخہ تیار، اس کو خراب ناخنوں پر لگائیں تو چند ہی دنوں میں آپ کےخراب ناخن صحتمند اور چمکدار ہو جائیں گے ۔ جبکہ بے جان اور خشک بالوں میں اس کی مالش کرنے سے نہ صرف خشکی سے نجات حاصل ہو گی بلکہ آپ کے بال چمکدار اور مضبوط ہو جائیں گے یہ آنتوں کی تنگی اور بندش بھی دور کرتا ہے۔ اس طرح یہ قبض کیلئے انتہائی مفید نسخہ ہے جبکہ بدہضمی اور گیس ٹربل میں بھی مفید ہے۔بوڑھے مردو خواتین جو جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں ان کو جوڑوں کے درد سے نجات کیلئے بھی یہ نسخہ استعمال کیا جا سکتا ہےجبکہ یہ نسخہ دوران خون کو بہتر کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔