جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بغیر گولی سردرد سے نجات کیلئے یہ 4گھریلو ٹوٹکے آزمائیں اور پھر دیکھیں

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فی زمانہ سردرد سب سے زیادہ عام مسئلہ بنتا جارہاہے۔اس سے فوری آرام کیلئے ہم درج ذیل چند گھریلو ٹوٹکے پیش کررہے ہیں۔ ادرک ادرک کے استعمال سے سر کے خون کی نالیوں کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے سردرد سے بھی فوری آرام ملتا ہے۔ادرک اور لیموں کے رس کو مساوی مقدار میں ملا لیں اور اس کا دن میں ایک یا دوبار استعمال کریں۔یا یہ دوسرا طریقہ اختیار کرلیں۔ایک چائے کی چمچ کی مقدار

کاخشک ادرک (سونٹھ)کا سفوف بنالیں۔اس کے بعد اس میں دوکھانے کے چمچ کے مقدار پانی ملا کر چند منٹوںکیلئے پیشانی پر رکھ لیں ،آرام محسوس ہوگا۔ادرک کے سفوف کو پانی میں ابال کراس کی بھاپ لینے اور ایک دو ٹکڑے چبانے سے بھی فوری آرام محسوس ہوگا۔ روغن پودینہ پودینے میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو سردرد کا باعث بننے والے رگوں میں جمنے والے خون کو رواں کردیتے ہیں۔روغن پودینہ کامزاج ٹھنڈا ہے۔روغن پودینہ کے تین قطرے روغن زیتون یا روغن بادام میں ملالیں اگر دونوں تیل دستیاب نہیںہیں تو صرف پانی کیساتھ ملا کر اس سے پیشانی پر مساج کرلیں۔اس کے علاوہ پودینے کے تازہ پتے پیشانی پر رکھنے سے بھی آرام آجائے گا۔روغن پودینہ کو ابلے پانی میں ملا کر اس کی بھاپ لینے سے بھی درد سے نجات ملے گی۔ عرق پودینہ مٹھی بھر پودینے کے پتے لے کر ان کا رس نچوڑ لیں اور اس سے پیشانی پر مساج کریں۔اس کے علاوہ آپ پودینے کی چائے پینے سے بھی فوری آرام محسوس ہوگا۔عرق پودینہ کے علاوہ عرق دھنیا بھی اس کے لیے مفید ہے۔ برف کے ٹکڑے گرمی کا موسم ہوتو پیشانی یا گردن کے پچھلے حصے پر برف کے ٹکڑے رکھ دیں۔برف کے پانی میں بھگویاکپڑا سر کے گرد پانچ منٹ تک باندھیں ،اس عمل کو متعدد بار دہرائیں ،آرام محسوس ہوگا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…