ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا آپ جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہیں،اگر ہاں! تو بس آج سے ہی یہ کام کرنا شروع کردیں

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)کیا آپ جسمانی وزن میں کمی چاہتے ہیں ؟ تو ناشتے یا کسی بھی وقت کی خوراک سے قبل دو گلاس پانی پی لیں آپ کو کم کھانے کے لیے کوشش بھی نہیں کرنا پڑے گی۔جرنل اوبیسٹی نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کھانے سے قبل دو گلاس یا 500 ملی لیٹر کے قریب پانی پینا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے سے قبل پانی پینا موٹاپے میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے

کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔محقق ڈاکٹر ایمنڈا ڈیلے کے مطابق اگرآپ جسمانی وزن میں کمی کے کسی بھی قسم کے پروگرام کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ بہت زیادہ پانی پینا بہترین طریقہ کار ثابت ہوتا ہے لہذا ہم نے اس جائزہ لینے فیصلہ کیا۔ اس تحقیق کے دوران اسی سے زائد موٹاپے کے شکار افراد کے دو گروپس بنائے گئے، جن میں سے ایک کو کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے دو گلاس پانی پینے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسروں کو بس خود کو زیادہ کھانے سے روکنے کا کہا گیا۔لگ بھگ تین ماہ تک جاری رہنے والے تجربے کے دوران شرکائ کا وزن آغاز، درمیان اور آخر میں چیک کیا گیا تو اس سے معلوم ہوا کہ پانی پینے والے افراد کے وزن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ڈاکٹر ایمنڈا کے مطابق تجربے کے آخر میں پانی پینے والے گروپ میں شامل افراد کا وزن اوسطاً 4.3 کلوگرام تک کم ہوا جو کہ حقیقی کامیابی تھی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پانی پینے سے آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور آپ چاہتے ہوئے بھی زیادہ غذا جسم کا حصہ نہیں بنا پاتے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق ہوگی تاہم اب بی لوگ کھانے سے پہلے مناسب مقدار میں پانی پی لیں تو جسمانی وزن کی روک تھام کے حوالے سے ان کو فائدہ ہی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…