جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نیند کی کمی سے زیادہ بھوک کیوں لگتی ہے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مجھے بے خوابی کا سامنا ہے اور میں جانتا ہوں کہ جب میری کم از کم سات گھنٹے کی نیند پوری نہیں ہوتی تو تھکاوٹ اور چڑچڑا پن کا شکار ہو جاتا ہوں۔ میں نے یہ بھی محسوس کیا ہے کہ راتوں کو مناسب نیند نہ آنے کی وجہ سے میری یادداشت پر اثر پڑا ہے۔ ’نیند سے اہم باتیں یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے‘میں نے نیند اور یادداشت کے درمین تعلق کو طویل عرصے سے منسلک کر رکھا ہے

اور ایک معقول نظریہ یہ ہے کہ گہری نیند کے دوران آپ کا دماغ مختصر مدت کی یادداشت کو طویل المدت یادداشت کو محفوظ رکھنے والے حصے میں منتقل کر دیتا ہے اور اگر آپ اچھی نیند نہیں لیتے تو یہ یادداشت ختم ہو جائے گی۔ بی بی سی ون کے لیے نیند کے بارے میں حقائق جاننے کے دوران جس چیز نے مجھے واقعی میں حیران کیا کہ کس طرح سے راتوں کی خراب نیند خون میں شوگر کی مقدار اور بھوک کو متاثر کر سکتی ہے جہاں تک اس تحقیق میں شامل صحت مند رضاکاروں کے ساتھ بھی ایسا ہوا۔اس بارے میں مزید معلومات اور مدد حاصل کرنے کے لیے ہم نے لیڈز یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایلینور سکاٹ سے بات کی۔اس کے بعد ہم نے رضاکاروں سے کہا ہے کہ وہ دو راتوں تک معمول کے مطابق نیند پوری کریں اور دو راتیں تین گھنٹے کی تاخیر سے بستر پر سونے جائیں اور اس کے بعد دو راتوں کو وہ جتنا چاہیں سو سکتے تھے اور میں بھی اس تحقیق میں شامل ہو گیا۔ مجھے ناخشگوار حیرانگی ہوئی کہ جن دنوں نیند کم لی تھی اس وقت میری بلڈ شوگر کا لیول بڑھ گیا اور میری بھوک بڑھ گئی۔اس کی وجوہات پر ڈاکٹر سکاٹ کہتے ہیں کہ’ ہم جانتے ہیں جب آپ نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تو بھوک کے ہارمونز میں تبدیلی آتی ہے اور آپ کو زیادہ بھوک محسوس ہو گی اور اس بات کا امکان کم ہے کہ آپ خود کو بھوکا محسوس نہ کریں۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ نیند کی کمی کا شکار لوگ اکثر میٹھی خوراک لیتے ہیں۔’ ڈاکٹر

سکاٹ کے مطابق اگر آپ اس وقت نیند سے بیدار ہوتے ہیں جب آپ کو ہونا نہیں چاہیے تو اعصابی دباؤ کے زیادہ ہارمونز اور زندگی کے لیے ضروری کارٹی زال ہارمونز پیدا کرتے ہیں اور یہ شکر کے لیول پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ایسا اگلے دن بھی ہو سکتا ہے۔ کنگز کالج کی حالیہ تحقیق سے اندازہ ہوا ہے کہ نیند کی کمی کا شکار اوسطً 385 کیلریز اضافی لیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…