جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صرف چند راتوں کی خراب نیند آپ کی ذہنی صحت کو متاثر کر سکتی ہے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانیہ کی نیند سے متعلق سلیپ کونسل کے مطابق ملک میں شہری رات میں اوسطً ساڑھے چھ گھنٹے سوتے ہیں جو کہ زیادہ تر لوگوں کے لیے ناکافی ہے۔ بی بی سی کے ڈاکٹر مائیکل موزلے کے مطابق متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جان بوجھ کر یا دیگر وجوہات کی بنا پر اگر نیند کم کرتے ہیں تو اس کے جسم پر سنگین نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

نیند کی کمی سے زیادہ بھوک کیوں لگتی ہے حقیقی خوشی کا راز، فارغ اوقات یا دنیاوی اشیا؟ چند راتوں کی خراب نیند کے نتیجے میں خون میں شوگر کی مقدار بگڑ جاتی ہے جس کے نتیجے میں ضرورت سے زیادہ خوراک کھانے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور یہاں تک اس سے ہماری ڈی این اے پر بھی برے اثرات پڑتے ہیں۔ ڈاکٹر سائمن آرچر کے مطابق ایک ڈاکٹر کے طور پر چند برس قبل سرے یونیورسٹی میں ایک تجربہ کیا جس میں شامل رضاکاروں سے کہا گیا کہ وہ ایک ہفتے کے لیے نیند کو ایک گھنٹے کے لیے کم کر دیں۔ نیند کی کمی کے بارے میں کیے جانے تجربے میں معاون ڈاکٹر سائمن آرچر کے مطابق رات کو ایک گھنٹہ کم سونے کے نتیجے میں اس تحقیق میں شامل پانچ سو رضاکاروں کی صحت پر اثرات مرتب ہوئے۔ تو نیند کی کمی کی وجہ سے ہماری جسم پر منفی اثرات کا مرتب ہونا واضح ہے لیکن اس سے ہماری ذہنی صحت کیسے متاثر ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سائمن آرچر کے مطابق اس کے لیے یونیورسٹی آف آکسفرڈ میں ایک محدود تجربہ کیا گیا جس میں ہم نے ان رضاکاروں کو شامل کیا جو عام طور پر اپنی نیند پوری کرتے تھے۔ ہم نے ان کے ساتھ آلات منسلک کیے تاکہ ان کی نیند کو مانیٹر کیا جا سکے۔ ہماری تحقیق کی پہلی تین راتوں کو ہم نے انھیں بغیر کسی خلل کے آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرنے دی۔ اور اس کے اگلی تین راتوں کو ہم نے ان کی نیند کو چار گھنٹوں تک محدود کر دیا۔ ہر روز رضاکاروں نے ان کی رویے

اور جذبات میں تبدیلی سے متعلق تیار کیے گئے ایک سوالنامے کو حل کیا۔ ہمارے لیے تجربے کا پروگرام چلانے والی ڈاکٹریٹ کی طالب علم سارا ریو اس وقت حیران رہ گئیں کہ رضاکاروں کے رویے میں کس قدر جلدی تبدیلی رونما ہوئی۔ سارا ریو کے مطابق تحقیق میں شامل رضاکاروں کے اضطراب، ذہنی دباؤ اور مایوسی میں اضافہ ہوا، اس کے ساتھ دماغی خلل اور دوسری

لوگوں کے بارے میں عدم اعتماد کے جذبات میں اضافہ ہوا ‘یہ صرف تین راتوں کو نیند کی کمی کی وجہ سے ہوا اور یہ کافی متاثر کن ہے۔’ انھوں نے کہا کہ چار میں سے تین رضاکاروں نے اس تجربے کو ناخوشگوار قرار دیا لیکن ایک رضا کار جوش کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً مکمل طور پر اس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔’رضاکار کے مطابق ‘وہ مکمل طور پر ٹھیک ہیں، نہ خوش، نہ ہی افسردہ اور نہ ہی کسی دباؤ یا کسی اور مسئلے کا سامنا ہے۔’اس پر تجربے نے بہت مختلف نتائج سامنے آئے

جس میں تین راتوں کی خراب نیند کی وجہ سے مثبت جذبات میں کمی آئی جبکہ منفی جذبات میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اگرچہ رضاکار کے مطابق وہ مکمل طور پر ٹھیک ہے لیکن اثرات ملے کہ وہ ذہنی طور پر مسائل کا شکار ہونا شروع ہو گیا ہے۔یونیورسٹی آف آکسفرڈ میں کلینکل سائیکالوجی کے پروفیسر اور اس تحقیق کے سربراہ ڈینیئل فریمین کے مطابق نیند میں خلل کے نتیجے میں دماغ پر خراب اثرات پڑنے کی وجہ یہ ہے کہ اس سے بار بار منفی سوچ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ نیند کی کمی کی وجہ سے مزید منفی خیالات آتے ہیں اور ہم ان

کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی ایک رات کو تین میں سے ایک شخص کو نیند میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شاید پانچ سے دس فیصد عام آبادی کو بے خوابی کے عارضے کا سامنا بھی ہے اور بہت سارے لوگ سے نمٹتے بھی ہیں لیکن اس سے ذہنی صحت سے متعلق مشکلات کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں سائیکالوجی کے پروفیسر نوربٹ شوائز کے مطابق’سالانہ آمدن میں 60 ہزار ڈالر کا اضافہ روزانہ اتنی خوشی نہیں دی گی جتنی کہ رات کو ایک گھنٹے کی اضافی نیند، تو اچھی نیند لیں۔’

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…