اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر آپ سردی میں کھانسی کی وجہ سے پریشان ہیں اور کڑوے سیرپ پی کر بھی چھٹکارا نہیں مل رہا تو شہد اور پیاز سے بنے کھانسی کے شربت کو ضرور آزمائیں۔ اجزا ایک کپ کٹا ہوا پیاز آدھ کپ شہد بنانے کا طریقہ کٹے ہوئے پیاز کو شیشے یا سٹیل کے جار میں ڈالیں اور اتنا شہد ڈالیں کہ پیاز اس میں مکمل
ڈوب جائے۔اس جار کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور20منٹ بعد آگ سے اسے اتار لیں۔ٹھنڈا ہونے پر شہد میں سے پیاز نکال لیں اور شہد کو کسی بوتل میں ڈال کرفریج میں رکھیں۔آپ چاہیں تو یہ شہد10سال سے کم عمر کے بچوں کو دن میں ایک چائے کا چمچ اور 10سال کے عمر سے زائد بچوں کوایک کھانے کا چمچ روزانہ دے سکتے ہیں۔