آنتوں کے بعض بیکٹریا کینسر کے علاج میں مددگار

14  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہاضمے کے نظام میں آنتوں میں پائے جانے والے بعض بیکٹریا سے کینسر کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔ رسولیوں یا ٹیومرز سے لڑنے کے مدافعتی نظام کی قوت میں اضافہ کرنے والے طریقہ علاج امّیفنوتھریپیز سے بعض مریضوں میں ٹرمینل کینسر ختم ہو سکتے ہیں۔

بہرحال یونیورسٹی آف ٹیکسس میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں کی آنت میں جتنے مختلف قسم کے آنت والے بیکٹیریا ہوں گے وہ ان سے زیادہ مستفید ہو سکتے ہیں۔ جبکہ کینسر ریسرچ یو کے نے کہا ہے کہ آنت کے بیکٹیریا کے بارے معلومات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انسانی جسم اربوں کھربوں مائیکرو اجسام کا گھر ہے اور ایک تخمینے کے مطابق ہمارے اپنے خلیے ان کے مقابلے میں اتنے کم ہیں کہ ہمارا انسانی جسم ان کا صرف دس فی صد ہے۔ اور جوں جوں ہماری مطالعے میں اضافہ ہو رہا ہے ہمیں یہ پتہ چل رہا ہے کہ یہ مائیکروبز ہمارے مدافعتی نظام کو متاثر کر سکتے ہیں اور ان تجربہ خودکار مدافعتی بیماریوں اور الرجیوں کے معاملے کیا جا چکا ہے۔ امّیونوتھریپی کینسر کے علاج میں اہم اور دلچسپ پیش رفت ہے اور یہ رسولیوں یا ٹیومرز پر حملہ آور ہونے میں مدافعتی نظام میں بریک لگا کر مدد کرتے ہیں۔ تجربے کے دوران جن مریضوں پر آنت کے بیکٹیریا کے گروپ کو آزمایا گیا ان میں سے 23 مریضوں کے علاج میں ان کے اثرات دیکھے گئے جبکہ 11 مریضوں میں اس کے اثرات نہیں دیکھے گئے۔ میلوما سرجن اور سائنسداں ڈاکٹر جینیفر وارگو نے بی بی سی کو بتایا کہ فضلے کے نمونوں میں ہم نے بیکٹریا کے اقسام کے تنوع کے معاملے میں دن اور رات جیسا فرق پایا۔ یہ تحقیق نیشنل کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے لیورپول میں ہونے والے کینسر کانفرنس میں پیش کی گئی اور

بتایا گيا کہ جن مریضوں میں رومینوکوکس نامی بیکٹریا زیادہ مقدار میں تھے انھیں علاج میں فائدہ ہوا۔ اس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر معدے میں بیکٹریا کے توازن کو بدل دیا جائے تو امّیونوتھیراپی کے ذریعے علاج کے موثر ہونے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…