ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

’صحت مند موٹے‘ بھی خطرے کی زد میں

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ موٹے لوگ طبی طور پر فِٹ ہو سکتے ہیں۔ ایک تازہ تحقیق میں ماہرینِ صحت نے برطانیہ میں 35 لاکھ لوگوں کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو موٹے تھے لیکن ان میں بلڈ پریشر، ذیابیطس یا دل کی بیماری کی علامات نہیں تھیں،  انھیں بھی بعد میں جا کر

مختلف بیماریاں لاحق ہو گئیں۔ یہ نتائج اس سے قبل ہونے والے تحقیقات کی تردید کرتے ہیں۔ انگریزی اصطلاح fat but fit ایک ایسا مقبولِ عام تصور ہے جس کے مطابق اگر کسی شخص کا شوگر اور کولیسٹرول لیول مقررہ حد کے اندر ہو تو اس کا زائد وزن نقصان دہ نہیں ہوتا۔ اس تصور کو پرکھنے کے لیے یونیورسٹی آف برمنگھم کے تحقیق کاروں نے 1995 سے 2015 تک برطانیہ کے لاکھوں مریضوں کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا۔ انھوں نے اس دوران ایسے مریضوں پر توجہ مرکوز کی جو تحقیق کے آغاز میں تو موٹے تھے (جن کے وزن اور قد کی شرح یعنی بی ایم آئی 30 سے اوپر تھی) لیکن ان میں دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول یا ذیابیطس کے کوئی آثار نہیں تھے۔ معلوم ہوا کہ بعد کی زندگی میں ان بظاہر ‘صحت مند’ لوگوں میں دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ نارمل وزن والے لوگوں سے زیادہ تھا۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر مائیک نیپٹن کہتے ہیں: ‘ایسا کم ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ اس قدر بڑے پیمانے پر کی جانے والی تحقیق سے کوئی پرانا مفروضہ رد کیا گیا ہو۔ ان نتائج کو بہت سنجیدگی سے لینا چاہیے اور میں ڈاکٹروں سے کہوں گا کہ وہ اس پر دھیان دیں۔’ انھوں نے مزید کہا: ‘اس سے قبل ہم سمجھا کرتے تھے کہ موٹاپے کی وجہ سے دل کی بیماری اس لیے ہوتی ہے کہ اس سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول بڑھ جاتے ہیں۔ ‘اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ جو موٹے ہیں انھیں بھی دل کی بیماری کا

خطرہ ہے، چاہے وہ باقی ہر لحاظ سے صحت مند ہوں۔ ‘صرف موٹا ہونا ہی آپ کو دل کی بیماری اور فالج کے خطرے سے دوچار کر دیتا ہے۔’ تاہم یہ تحقیق ابھی کسی سائنسی جریدے میں شائع نہیں ہوئی، اس لیے فی الحال یہ ان مراحل سے نہیں گزری جن میں دوسرے ماہرین اسے پرکھ کر دیکھ سکیں کہ آیا اس میں پیش کردہ نتائج سائنسی طور پر مسلم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…