جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کیا واقعی ایک سفید بال اکھاڑنے سے دو نکلتے ہیں؟حقیقت جانئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)عام طور پر اگر کبھی کسی کے سر میں سفید بال آنے لگیں تو کہا جاتا ہے اسے ہر گز اکھاڑا نہ جائے۔بزرگ افراد کہتے ہیں کی ایک سفید بال اکھاڑا تو اس کی جگہ دو بال آجائیں گے۔تاہم ایک ماہر کی جانب سے اس نظریے کو غلط ثابت کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک سفید بال کے اکھاڑنے سے مزید سفید بال نہیں آتے ہیں۔بالوں کی دوبارہ بحالی کیلئے تحقیق کرنے والے

ڈاکٹر رابرٹ کی جانب سے گڈ ہاﺅس کیپنگ ڈاٹ کام کو بتایا گیا کہ یہ نظریہ بالکل بھی درست نہیں ہے کہ ایک سفید بال اکھاڑنے سے اس کی جگہ مزید سفید بال اگ آئیں گے تاہم اس کے باوجود وہ اس عمل کو کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔انکا کہنا ہے کہ جب بھی آپ اپنے سر یا بھنوں میں سے ایک بال اکھاڑتے ہیں تو اس کے نتیجے میں آپ کا ہلکا سا نقصان بہرحال ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب آپ ایک بال کو اس کی جڑ سے زبردستی کھینچ کر نکال دیتے ہیں تو ان کی دوبارہ نشونما کا عمل تبدیل ہو جاتاہے۔پس اگر آپ اپنے بالوں کو زبردستی انکی جڑوں سے کھینچ کرنکالنا جاری رکھیں گے تو ان کی نشونما بڑی حد تک نا صرف متاثر ہو گی بلکہ وہ آہستہ آہستہ پتلے ہوتے جائیں گے۔ڈاکٹر رابرٹ کا کہنا ہے کہ سفید بال بگمنٹیشن کے بغیر ہوتے ہیں ،پس جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے جاتے ہیں تو ہمارے اندر موجود میلنو سائٹس بتدریج کم فعال ہوتا جاتا ہے جس کے نتیجے میں پگمنٹیشن کی پیداوار کم ہوجاتی ہے اور بال سفید ہونے لگتے ہیں۔دنیا بھر میں موجود تمام انسانوں کے بال ایک خاص وقت پر سفید ہونے لگتے ہیں۔تاہم سائنسدان تاحا ل کچھ لوگوں میں جلدی بالوں میں آنے والی سفیدی کی وجوہات نہیں جان پائے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے بال جلدی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس میں ان کے جین کا بڑا عمل دخل ہوتاہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…