اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت امریکہ اور روس ایک دوسرے پر سابقہ ادوار کی طرح فوجی برتری کیلئے پس پردہ متحرک ہو چکے ہیں اوریہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ممالک میں سپر سولجر بنانے کی دوڑ شروع ہو چکی ہے۔ اپنی اپنی افواج کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے جہاں طبیعات کے میدان میں دونوں ممالک نئے نئے ہتھیار اور مشینیں بنا رہے ہیں وہیں طبی میدان کو بھی فوجی سبقت کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ انکشاف سامنے آیا ہے کہ امریکی سائنسدانوں نے اپنے فوجیو ں کے جسم مضبوط بنانے اور انہیں دماغی اعتبار سے تیز ترین بنانے کیلئے
ایک مشروب تیار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مشروب کا نام ’کیٹو ان اےبوتل‘ہے ۔ اس مشروب کو بنانے کیلئے ایک دہائی درکار آئی ہے اور اسے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بنایا ہےجبکہ اب اسے اب سان فرانسسکو کی ایک کمپنی نے اس کی وسیع پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ مشروب خالص ’کیٹون ایسٹر‘ (Ketone Ester)سے تیار کیا گیا ہے جسے پینے سے انسانی جسم میں توانائی بھر جاتی ہے، اس کی چربی تیزی سے پگھلنے لگتی ہے اور اس کا دماغ انتہائی تیزکام کرنے لگتا ہے۔