جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پیدائش کامہینہ آپ کی زندگی پرکتنااثراندازہوتاہے جانئے دلچسپ انکشاف‎

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرین صحت اور ڈاکٹروں کا یہ دعویٰ ہے کہ انسان جس مہینے میں پیدا ہوتا ہے وہ مخصوص امراض سے جڑا ہوتا ہے جس کے باعث مختلف مہینوں میں پیدا ہونے والے افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ایک سروے کے لئے لاکھوں مریضوں کا ڈیٹا حاصل کر کے اس سے نتائج اخذ کئے جس سے معلوم ہوا ہے کہ کم از کم 55 امراض ایسے ہیں جنہیں سال کے مختلف مہینوں سے وابستہ کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مئی میں جو لوگ پیدا ہوتے ہیں ان میں امراض پیدا ہونے کی تعداد کم ہوتی ہے جبکہ اکتوبر میں پیدا ہونے والوں میں بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اکتوبر اور جولائی میں پیدا ہونے والے بچوں میں دمہ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور اس کی تصدیق ایک پرانی تحقیق سے ہوتی ہے جبکہ بچوں میں سے توجہ ہٹانے والے ایک مرض 675 کیس نومبر میں پیدا ہونے والے مریضوں میں دیکھے گئے اسی طرح مارچ میں پیدا ہونے والے افراد زیادہ تر امراض قلب میں مبتلا پائے گئے اور مئی میں پیدا ہونے والے افراد میں زیادہ بیماریاں پائی جاتی ہیں۔سروے میں سترہ لاکھ مریضوں کی تاریخ پیدائش اور بیماریوں کی معلومات کو جمع کیا گیا جس سے سولہ مختلف امراض اور پیدائش کے مہینے کے درمیان تعلق بھی پہلی مرتبہ سامنے آیا لیکن ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ اس مطالعے سے زیادہ فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ خوراک اور ورزش کی عادات اس سے زیادہ بڑی اور اہم وجوہ میں شامل ہیں۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچے کی نشوونما پر موسمیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو اگلی زندگی میں مخصوص مرض کو جنم دے سکتے ہیں لیکن ان کا تعلق کیلنڈر کی بجائے اس ماہ کے موسم سے ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…