اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جدید پٹی خود ہی زخم کا علاج تجویز کرے گی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سال میں زخم پر باندھنے کی ایسی پٹی کے آزمائشی تجربات آئندہ 12 ماہ میں شروع ہو سکتے ہیں جو نہ صرف یہ بتائے گی کہ زخم کتنا بھرا ہے بلکہ اس کی رپورٹ ڈاکٹر کو بھی بھیجے گی۔ برطانوی سوانزی یونیورسٹی کے لائف سائنسز شعبے ‘آئی ایل ایس’ میں اس منصوبے پر

کام جاری ہے۔ ٭ ’موبائل فون سے مالک کی صحت کی معلومات مل سکتی ہیں‘ یہ جدید پٹیاں بغیر کسی وقفے کے ریئل ٹائم میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زخم کی نگرانی کریں گی اور نہ صرف ضرورت کے مطابق علاج کا طریقہ بتائیں گی بلکہ مریض کے سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں گی۔ آئی ایل ایس میں جاری اس منصوبے کا مقصد علاقے کو ڈیجیٹل ایجادات کو جدید ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی فائیو جی پر ٹیسٹ کرنے کا مرکز بنانا ہے۔ آئی ایل ایس کے سربراہ پروفیسر مارک کلیمٹ کے مطابق’ فائیو جی کے ذریعے ایک ایسی لکچدار اور مضبوط بینڈورتھ ٹیکنالوجی تیار کرنے کا موقع ہے جو کہ ہمیشہ صحت کے شعبے میں کام آئے گی۔’ یہ جدید ترین پٹیاں نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی مخصوص وقت میں زخم کی صحیح حالت کا پتہ لگا سکیں گیں۔ پروفیسر مارک کلیمٹ کے مطابق اس پٹی کے ذریعے آپ کا زخم فائیو جی نظام سے منسلک ہو گا اور آپ کے فون کے ذریعے یہ نظام آپ کے بارے میں یہ چیزیں بھی جان سکے گا کہ آپ کہاں ہیں، کسی وقت آپ کتنے متحرک یا فعال ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس میں آپ کی تمام معلومات کو یکجا کریں گے تاکہ آپ کا ڈاکٹر زخم کی حالت کے بارے میں کسی بھی مخصوص وقت میں جان سکے اور مریض کے علاج میں ضرورت کے مطابق رد و بدل کر سکے۔ پروفیسر مارک کے مطابق ڈاکٹر کے مریض کے زخم کو دیکھنے اور دوائی تجویز کرنے کے روایتی طریقہ کار میں ایک یا تین ماہ لگ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…