جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’دن میں لگنے والے زخم نسبتاً جلدی بھر جاتے ہیں‘

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن کے وقت لگنے والے زخم رات کو لگنے والے زخموں کے مقابلے میں جلدی بھر جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق رات کو لگنے والے زخم بھرنے میں اوسطً 28 دن لگتے ہیں جبکہ دن کے وقت لگنے والے زخم

محض 17 دنوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ برطانیہ میں مولیکیولر بائیولوجی کی ایم آر سی لیبارٹری کے سائنسدانوں کے مطابق وہ جھلسے ہوئے118 مریضوں کے مشاہدے میں سامنے آنے والے نتائج میں پائے جانے والے فرق پر حیران رہ گئے۔ جدید پٹی خود ہی زخم کا علاج تجویز کرے گیاس کا اثر اس طرح سمجھایا گیا ہے جس طرح جسم کی گھڑی اندر چل رہی ہو اور وہ ہر انسانی سائیکل 24 گھنٹے کا دورانیہ پورا کرتی ہے۔ اس ٹیم کی تحقیق ٹرانسلیشن میڈیسن میں شائع ہوئی ہے جس میں جلے ہوئے 118 مریضوں پر تحقیق کی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم کو رات اور دن کے وقت زخمی ہونے والے افراد کے زخم بھرنے میں اوسطً 11 روز کے فرق کا پتہ چلا۔ تفصیلی لیب کے کام سے پتہ چلتا ہے کہ جلد کے خلیے جنھیں فبروبلاسٹس کہتے ہیں نے 24 گھنٹے کے نمونے میں اپنی صلاحیتیں تبدیل کیں۔ فبروبلاسٹس انسانی جسم کا وہ پہلا ردعمل ہوتا ہے جو زخم بھرنے کے لیے وقوع پذیر ہوتا ہے۔ یہ فبرولاسٹس دن کے وقت تیزی سے عمل کرتے ہیں جبکہ رات کے وقت وہ اپنی صلاحیت کھو دیتے ہیں۔ تحقیق کاروں میں سے ایک ڈاکٹر جان او نیل نے بی بی بی کو بتایا ‘یہ سو میٹر کی طرح ہے۔ دوڑ لگانے والے بلاکس پر جھکتے ہیں، بھاگنے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوئے شخص کو مارنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔’ تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ وہ اس علم کو سرجری کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…